قصور ،وفاقی وزیر مملکت کے بھائی،رکن صوبائی اسمبلی کے والد اورسپیکر پنجاب اسمبلی کے ماموں حاجی حنیف خاں انتقال کر گئے

منگل 2 ستمبر 2025 15:47

قصور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 ستمبر2025ء) وفاقی وزیر مملکت ملک رشید احمد خاں کے بھائی،رکن صوبائی اسمبلی ملک احمد سعید خاں کے والد محترم اور سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خاں‘ممبرپنجاب بار کونسل ملک ریاض احمدخاں‘ سابق وائس چیئرمین ضلع کونسل قصورملک اعجاز احمد خاں‘ملک ذوالفقار احمد خاں کے ماموں حاجی حنیف خاں انتقال کر گئے۔

اناللہ واناعلیہ راجعون۔ حاجی حنیف خاں مرحوم کی نمازجنازہ اُن کے آبائی گاؤں فتح پور قصور میں ادا کر دی گئی۔نماز جنازہ قاری صہیب میر محمدی نے پڑھائی۔نماز جنازہ میں سابق سپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال خاں، صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر کی‘اراکین صوبائی اسمبلی افتخار احمد چھچھر،حاجی نعیم صفدرانصاری‘ نورالامین وٹو،خان بہادر، میاں عمران جاوید، راشد منہاس، احمر بھٹی،چوہدری الیاس خاں‘سردار راشد طفیل‘ایڈوائز وزیر اعظم شبیر احمد عثمانی، ملک آصف بہا،چوہدری عارف گل،جنید صفدر ساہی،رانا ارشد، سابق رکن صوبائی اسمبلی بابا رشید بھٹی اور دیگر سیاسی رہنماؤں نے جنازے میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

سیکرٹری جنرل پنجاب اسمبلی چودھری عامر حبیب، پرنسپل سیکرٹری عماد حسین بھلی،ڈپٹی کمشنر قصور عمران علی، ڈی پی او محمد عیسیٰ خان سکھیرا اور دیگر اعلی افسران نےجنازے میں شرکت کی۔علاقے کے سیاسی و سماجی رہنماؤں،علماء اکرام،وکلاء‘صحافیوں سمیت اہل علاقہ کے ہزاروں افراد نےجنازے میں شرکت کی۔\378