Live Updates

متاثرہ علاقوں میں ریلیف کیمپوں اور طبی سہولتوں پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، خواجہ سلمان رفیق

منگل 2 ستمبر 2025 16:55

متاثرہ علاقوں میں ریلیف کیمپوں اور طبی سہولتوں پر کوئی سمجھوتہ نہیں ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 ستمبر2025ء) صوبائی وزیر صحت و چیئرمین کابینہ کمیٹی برائے ڈیزاسٹر مینجمنٹ خواجہ سلمان رفیق نے منگل کو ملتان میں ہیڈ محمد والا بریچننگ پوائنٹ اور فلڈ ریلیف کیمپس کا دورہ کیا۔صوبائی وزیر نے ریسکیو کیمپس کا دورہ کیا اور امدادی کارروائیوں پر بریفنگ لی۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد ابو بکر اور ایکسیئن اریگیشن نے سیلابی صورتحال پر بریفننگ دی۔

خواجہ سلمان رفیق نے ضلعی افسران اور محکموں کو امدادی کارروائیوں پر شاباش دی۔خواجہ سلمان رفیق نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی مثالی قیادت سے نقصانات میں کمی کی کوشش کی جا رہی ہے۔انہوں نے ہدایت کی کہ سیلاب متاثرین کے انخلا اور خوراک کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔

(جاری ہے)

متاثرہ علاقہ جات میں ریلیف کیمپوں اور طبی سہولتوں پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

سانپ کاٹنے کی ویکسین و دیگر ادویات کی دستیابی کو ہر کیمپ میں یقینی بنایا جائے۔وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے انتظامیہ اور پولیس کے اقدامات پر اطمینان کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب مشکل وقت میں عوام کے ساتھ کھڑی ہے۔وقت مشکل ہے لیکن عوام کا حوصلہ قابل دید ہے۔خواجہ سلمان رفیق نے کہا کہ سیلاب متاثرین کو سہولیات کی فراہمی کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں ۔

ہیڈ تریموں سے 5 لاکھ کیوسک کا ریلا ملتان پہنچ رہا ہے۔ہیڈ محمد والا بریچننگ کیلئے ضلعی انتظامیہ کو مکمل اختیار دیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ سیلاب متاثرین تک کھانا، صاف پانی اور ادویات کی فراہم کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔جانوروں کیلئے ونڈہ اور چارے سمیت ویکسینیشن کا مکمل سٹاک موجود ہے۔ہسپتال عملہ ہنگامی صورتحال میں مریضوں کی سہولت کی خاطر الرٹ ہے۔
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات