مقبوضہ کشمیر میں بھارت اور فلسطین میں اسرائیل کے دہشتگردانہ طرز عمل ایک جیسے ہیں ،شاداب رضا نقشبندی

منگل 2 ستمبر 2025 20:35

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 ستمبر2025ء) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد شاداب رضا نقشبندی نے کہا ہے کہ میلاد مصطفی ﷺ کے جلوسوں میں دورود وسلام کی خوشبو سے فضا کو معطر کردینگے ،ملک سے دہشتگردی اور بارود کی بدبو کو دورودوسلام کی خوشبو سے فضا کو معطر کرکے ختم کردینگے ،امن کا پرچم بلند کرکے ملک کو ترقی وخوشحالی اور پائیدار امن کی طرف لیجانا چاہتے ہیں ،مقبوضہ کشمیر میں بھارت اور فلسطین میں اسرائیل کے دہشتگردانہ طرز عمل ایک جیسے ہیں ،مسلم نسل کشی کی آڑ میں اسرائیل اور بھارت نے ظلم وجبر کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے ،عالمی اداروں کی ذمہ داری ہے کہ وہ کشمیر وفلسطین کے عوام کو حق خود ارادیت دلائیں،اسرائیل اور بھارت کے مظالم کو روکنے اور انسانیت سوزمظالم جس سے انسانیت لرز کر رہ گئی فوری بند کرائے جائیں ،بھارت اور اسرائیل اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل نہیں کرتے تو ان پر معاشی واقتصادی پابندیا ں لگاکر دہشتگرد قرار دیا جائے ،دین اسلام امن کا درس دیتا ہے مگر ظالم وجابر کے سامنے ڈٹ جانے اور مظلوموں کا ساتھ دینے کادرس بھی دیتا ہے ،عالم اسلام میلاد مصطفی ﷺ عقیدت واحترام سے منارہے ہیں ،اسرائیل اور بھارت مسلم نسل کشی اور دہشتگردی کررہے ہیں ایسی صورتحال حال میں عالمی قوتوں کی بے حسی لمحہ فکریہ ہے ،برطانیہ میں مسلمانوں پر حملوں املاک کو نقصان پہنچانے اور مسجد کی دیواروں پر سرخ صلیب اور عبارتیں لکھنے کی مذمت کرتے ہیں ،برطانیہ میں مسجد وں کو وفری تحفظ اور مسلمانوں کی جان ومال کو تحفظ فراہم کیا جائے ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکز اہلسنت سے جاری ایک بیان میں کیا ،محمد شاداب رضا نقشبندی نے کہا کہ بھارت پاکستان میں دہشتگری کررہا ہے اس کو عالمی قوانین کے تحت لگام ڈالی جائے ،بھارت کی دہشتگردی کو روکنے کیلئے حکومت پاکستان پر جارحیت کرنے کیلئے جہاد کے اعلان کیلئے دبائو بڑھائینگے ،انہوں کا کہنا تھا کہ دہشتگرد ہمیں میلاد مصطفی ﷺ منانے سے نہیں روک سکتے آقاکریم ﷺ کی ناموس کے تحفظ کیلئے مر مٹنے کا جذبہ رکھتے ہیں ،میلاد مصطفی ﷺ منانے والے بانیان پاکستان کی اولاد ہیں ،دہشتگردی کا انشاء اللہ ملک سے خاتمہ کرکے دم لینگے ۔