ملتان،35 سالہ شخص نے ٹرین کے نیچے آکر خودکشی کرلی

منگل 2 ستمبر 2025 21:50

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 ستمبر2025ء) شاہ خرم دربار کے قریب ریلوے لائن پر ایک شخص نے ٹرین کی پٹڑی پر لیٹ کر خودکشی کر لی ۔ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت سلیمان کے نام سے ہوئی ہے،سلیمان نامی شخص نے گھریلو حالات سے دل برداشتہ ہو کر ٹرین کے نیچے آ کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر دیا۔

(جاری ہے)

پولیس نے موقع پر پہنچ کر تحقیقات شررع کردیں جبکہ قانونی کارروائی کے بعد لاش کو نشتر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔