Live Updates

وزیراعلی مریم نواز کاسیلاب زدہ علاقوں کا سروے کرانے اور سیلاب سے ہونیوالے نقصانات کا تخمینہ لگانے کا حکم

منگل 2 ستمبر 2025 22:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 ستمبر2025ء) وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے سیلاب کے دوران ہونے والے نقصانات کا تخمینہ لگانے کا حکم دے دیاہے۔وزیراعلی مریم نوازنے ڈپٹی کمشنرزکو سیلاب زدہ علاقوں میں نقصانا ت کاسروے کرانے کاحکم دے دیا ہے۔وزیراعلی نے فلڈ ریلیف کیمپوں میں پینے کا صاف پانی فراہم کرنے کا حکم دیا ہے۔انہوں نے فلڈریلیف کیمپوں اورہر ٹینٹ سٹی میں فیومیگیشن مچھر مار اورجراثیم خشک سپرے کرنے کی ہدایت ہے۔

ایڈیشنل چیف سیکرٹری ساتھ کوجنوبی پنجاب کے سیلاب زدہ علاقوں کے متاثرین کیلئے بہترین انتظامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔وزیراعلی نے ایڈیشنل چیف سیکرٹری ساتھ سے ریسکیو اورریلیف کی رپورٹ بھی طلب کرلی ہے۔ریلیف کیمپ میں مقیم متاثرہ خاندانوں بالخصوص خواتین اوربچوں کوجوتے،کپڑے اورضروری اشیا فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔

(جاری ہے)

مریم نوازنے کہا کہ لوگ بے سروسامانی کی حالت میں گھروں سے نکلے ہیں،تنہا نہیں چھوڑ سکتے۔

پانی اترنے کے بعد بیماریاں پھیلنے کا اندیشہ ہے،اس چیلنج کیلئے پیشگی اقدامات کرنے ہوں گے۔انہوںنے سیلاب متاثرہ علاقوں میں کلینک آن ویل، فیلڈ ہسپتال کی تعداد کو بڑھانے اوردوردراز علاقوں تک رسائی یقینی بنانے کا حکم دیا اورہدایت کی کہ سیلاب زدہ علاقوں میں وزٹ کیلئے گائنی،گیسٹرواورسکن سپیشلسٹ کی موبائل ٹیمیں تشکیل دی جائیں۔انہوں نے سیلاب زدہ علاقوں میں ڈیوٹی سرانجام دینے والے ڈاکٹر ز،پیرا میڈکل سٹاف اوردیگر عملے کیلئے خصوصی الاونس کا اعلان کیا ہے۔

انہوں نے سیلاب متاثرین کو ان کی ضرورت اورسہولت کے مطابق رہنے کیلئے ٹینٹ اورجگہ فراہم کرنے کی ہدایت ہے۔انہوںنے سیلاب زدہ علاقوں میں کسانوں کیلئے ایگری کلچر انٹرنز کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔سیلاب متاثرہ علاقوں میں مویشیوں کیلئے بھرپور چارے اورویکسی نیشن کی فراہمی کی ہدایت کی ہے۔وزیراعلی نے مویشیوں کو بیماریوں سے بچانے کیلئے ویکسی نیشن اوردیگر اقدامات بروئے کار لانے کی ہدایت کی ہے۔

سیلاب زدہ علاقوں میں لائیوسٹاک انٹرنز کو مویشیوں کی دیکھ بھال کی ذمہ داری تفویض کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ڈپٹی کمشنرز کو متاثرہ علاقوں میں بجلی،سوئی گیس جلد بحال کرنے کیلئے متعلقہ محکموں سے رابطے کرنے کی ہدایت کی ہے۔پانی کے انخلا کے بعد بجلی،گیس اوردیگر کنکشن کی فوری بحالی کی ضرورت پر زور دیا ہے اورسیلابی صورتحال کے پیش نظر ہر محکمے کو الرٹ رہنے کا حکم دیا ہے۔

انہوں نے فلڈ ریلیف کیمپوں میں انتظامات میں مزیدبہتری لانے کی ہدایت کی ہے۔مریم نوازکی فلڈ ریلیف کیمپوں میں صفائی کے بہترین انتظامات کی ہدایت ہے۔انہوں نے ستھرا پنجاب کی ٹیمیں فلڈریلیف کیمپوں میں تعینات کرنے کی ہدایت کی ہے۔انہوں نے فلڈریلیف کیمپوں میں کوڑا دان اورڈسٹ بن وغیرہ نصب کرنے اورفلڈریلیف کیمپوں میں کوڑا کرکٹ ڈالنے کیلئے کورڈ کنٹرینر رکھنے کی ہدایت کی ہے۔

متعدی امرا ض سے بچا کیلئے ناگزیر انتظامات یقینی بنانے کا حکم دیا ہے۔فلڈر یلیف کیمپوں میں مقیم افراد کو ملیریا وغیرہ سے بچانے کیلئے مچھر مار سپرے کرنے کی ہدایت کی ہے۔انہوں نے کمشنرز اورڈپٹی کمشنرز سے ویڈیو لنک خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فلڈریلیف کیمپوں میں مقیم افراد کو ضرورت کی ہر چیز میسر ہونی چاہئے۔فلڈ ریلیف کیمپوں میں مقیم افراد کی صحت پہلی ترجیح ہے۔فلڈ ریلیف کیمپوں کی صفائی اوردیگر امور پر خصوصی توجہ دی جائے۔
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات