تربت یونیورسٹی کے شعبہ بلوچی کے طالب علموں کا ریڈیو پاکستان تربت کا مطالعاتی دورہ

منگل 2 ستمبر 2025 22:40

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 ستمبر2025ء) تربت یونیورسٹی کے شعبہ بلوچی کے طالب علموں نے منگل کے روز ریڈیو پاکستان تربت کا مطالعاتی دورہ کیا۔اس موقع پر اسٹیشن ڈائریکٹر ریڈیو پاکستان تربت عبدالحمید شاکر ، سینئیر پروڈیوسر جلیل احمد اور شعبہ نیوز کے سب ایڈیٹر عبدالصمد خالق نے طلباء کا ریڈیو پاکستان تربت پہنچنے پر پرتپاک استقبال کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر اسٹیشن ڈائریکٹر اور انکی ٹیم نے طالب علموں کو ریڈیو اسٹیشن تربت کے مختلف سیکشن کا دورہ کرایا اور انہیں ریڈیو پاکستان کے نیوز ، پروگرام اور تکنیکی شعبے کے بارے میں آگاہی فراہم کی۔اس موقع پر طلباء کو بتایا گیا کہ ریڈیو پاکستان تربت ملک و قوم کا قیمتی اثاثہ ہے اور ملک کی مثبت امیج کو اجاگر کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان جیسے پسماندہ صوبہ میں ریڈیو کی اہمیت سے کوئی انکار نہیں کرسکتا۔ اس طلباء و طالبات کو بتایا گیا کہ اسوقت ضلع بھر میں ریڈیو اسٹیشن تربت پر مختلف زبانوں میں عوام کے لئے ہر موضوع کے بارے میں معلوماتی پروگرام نشر کئے جاتے ہیں۔ دریں اثناء طالبات کو انجنئیرنگ، ایڈمن ، پروگرام ، رپورٹنگ روم اور دیگر سیکشنز کا دورہ کرایا گیا۔