سعودی عرب، ریاض میں دوسری سعودی وڈ ایکسپو کا افتتاح

بدھ 3 ستمبر 2025 10:10

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 ستمبر2025ء) سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں دوسری ’’سعودی وڈ ایکسپو‘‘ کا افتتاح کر دیا گیا ہے ، اس موقع پر اعلان کیا گیا کہ مملکت میں لکڑی اور اس سے چیزیں بنانے کے کام سے وابستہ شعبوں کو ان کی موجودہ حالت سے بہتر بنایا جائے گا۔اردو نیوز کے مطابق سعودی دارالحکومت ریاض کے انٹرنیشنل کنونشن اینڈ ایگزیبشن سینٹر میں تین روزہ نمائش کا افتتاح صنعتی ترقی کے نائب وزیرعبدالعزیز الاحمدی نے کیا۔

نمائش میں لکڑی اور اس کے کام سے متعلق (اس کے مواد، پیداوار، خاتمے اور ری سائیکلنگ) پر بات کی جائے گی جس میں 10 ہزار سے زیادہ افراد شریک ہوں گے۔نمائش شرکا کے لیے کاروباری نیٹ ورکنگ بڑھانے اور شراکت داریوں کے مواقع فراہم کرنے میں اضافہ کرے گی۔

(جاری ہے)

نمائش میں مملکت میں تیزی سے پھیلتے ہوئے لکڑی اور اس سے چیزیں بنانے کے کام کے شعبے کو لوگوں کے سامنے لایا جائے گا۔

اس موقع پر سعودی عرب کے وژن 2030 کے نصب العین کے تحت مملکت میں لکڑی اور لکڑی سے بنائی جانے والی چیزوں کی بڑھتی ہوئی مانگ کو اجاگر کیا جائے گا۔ایکسپو میں لکڑی کی پروڈکٹس کی وسیع رینج، مشینری اور تکمیلی عمل کے لیے اختیار کیے جانے والے حل ایک چھت کے نیچے زیرِ بحث ہوں گے جن ملک میں تیزی سے بڑھتی ہوئی تعمیرات، تجارتی مقامات کے اندرونی حصوں کی سجاوٹ اور ڈیزائن کی صنعت شامل ہیں۔

اس موقع پر ڈی ایم جی ایونٹس کے صدر میٹ ڈینٹن نےکہا کہ یہ سعودی عرب کی نمائش کی صنعت اور دنیا بھر میں ایکسپو کے شعبے کے لیے انتہائی دلچسپ موقع ہے۔ اس مارکیٹ کو سعودی وژن 2030 سے مہمیز ملی ہے۔ یہاں بہت زیادہ انیشی ایٹوز ہیں۔ نمائش میں سپلائرز اور مقامی ٹھیکیداروں کے درمیان روابط کا موقع بھی فراہم کرے گی جہاں ہم بین الاقوامی نمائش کاروں کوبھی مواقع فراہم کریں گے۔

نمائش کے سینئر نائب صدر محمد قاضی نے کہا آئندہ تین دن میں سعودی وڈ ایکسپو، مملکت کی پائیدار اور مستقبل کے لیے تیار ترقی کے عزم کے لیے ایسا تعاون فراہم کرے گی جو بین الاقوامی سطح پر لکڑی اور اس سے بننے والی چیزوں کے شعبے کے معیار کے مطابق ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ہم ٹھوس لکڑی کے کام میں بہت مہارت رکھتے ہیں، یہاں سب کچھ ہاتھ سے بنایا جاتا ہے اور لکڑی مقامی طور پر پیدا کی جاتی ہے۔ ہم اس مارکیٹ میں 2003 سے ہیں اور دوسروں کے ساتھ بھرپور تعاون کے منتظر ہیں۔