Live Updates

ضلع کونسل سکھر کی ٹیم نے کچے میں سیلاب میں پھنسے افراد کو ریسکیو کرنا شروع کردیا

بدھ 3 ستمبر 2025 12:00

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 ستمبر2025ء) ضلع کونسل سکھر نے کچے میں سیلاب میں پھنسے افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کے لئے ریسکیو آپریشن شروع کر دیا ۔چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل سکھر سید کمیل حیدر شاہ کی ہدایت پر ضلع کونسل کی ریسکیو ٹیم نے سکھر کے قریب سیلاب میں پھنسے ہوئے افراد کو فیری بوٹس کی مدد سے محفوظ مقامات پر منتقل کرنا شروع کردیا ہے ۔

(جاری ہے)

الف کچے کے سیلابی پانی میں پھنسے درجنوں افراد اور مویشیوں کو باحفاظت منتقل کیا گیا ہے ۔ ریسکیو آپریشن میں ضلع کاؤنسل کی ٹیم نے حصہ لیا ۔ اس موقع پر چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل سکھر سید کمیل حیدر شاہ نے کہا کہ کچے کے دیہاتیوں کو فون کال پر فوری ریسپانس دیا گیا، سیلاب کی صورتحال سے نمٹنے کے لیے کشتیاں تیار ہیں، سکھر ضلعی میں کہیں بھی ضرورت ہوگی ہم لوگوں کو ریسکیو کرینگے، سکھر کے کچے کے علاقوں سے لوگوں کو ریسکیو کیا جا رہا ہے۔ مشکل کے وقت میں عوام کو اکیلا نہیں چھوڑیں گے۔
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :