ہری پور پولیس کی کارروائی، منشیات فروش چرس سمیت گرفتار

بدھ 3 ستمبر 2025 12:00

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 ستمبر2025ء) ہری پور پولیس نے ایک کارروائی کے دوران منشیات فروش کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر کے 2 کلو سے زائد چرس برآمد کر لی۔ ہری پور پولیس کے مطابق منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔

(جاری ہے)

ایڈیشنل ایس ایچ او تھانہ حطار نصیر حیات نے پولیس نفری کے ہمراہ کارروائی کرتے اسلام سید ولد گل سید سکنہ محلہ خواص خیل ضلع نوشہرہ کو گرفتار کر کے قبضہ سے 2 کلو 225 گرام چرس برآمد کر لی۔ ملزم کے خلاف منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :