ڈپٹی کمشنر سکھر کا ریلوے ہسپتال سکھر کا دورہ ، انسداد پولیو مہم کا جائزہ لیا

بدھ 3 ستمبر 2025 12:00

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 ستمبر2025ء) ڈپٹی کمشنر سکھر نادر شہزاد خان نے اسسٹنٹ کمشنر سٹی ثوبیہ فلک راؤ کے ہمراہ علی الصبح سکھر شہر میں ایوب گیٹ پر واقع ریلوے ہسپتال کا دورہ کیا ۔ پولیو مہم کے سلسلے میں فرائض سرانجام دینے والے ورکرز سے ملاقات کی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈی سی سکھر نے پولیو ورکرز سے ان کی روزانہ کی کارکردگی اور پولیو ویکسین سے متعلق تفصیلات حاصل کیں،انہوں نے ورکرز کو ہدایت کی کہ تمام تر توجہ پولیو کے خاتمے کی مہم پر مرکوز رکھی جائے ۔

ڈی سی سکھر نادر شہزاد خان نے پولیو ورکرز سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پولیو کے جڑ سے خاتمے کے لئے ہر ممکن کوششیں جاری ہیں, انہوں نے پولیو ورکرز اور ٹیمز کو احکامات جاری کئے کہ 5 سال تک عمر کا کوئی بھی بچہ قطرے پینے سے محروم نہ رہے، ہر بچے کو پولیو کے قطرے پلائی جائیں اور اس کی فنگر مارکنگ بھی لازمی کی جائے،تمام تر ریکارڈ اور تفصیلات باقاعدگی سے ضلعی انتظامیہ کے نمائندوں کے ساتھ شیئر کی جائیں ۔

متعلقہ عنوان :