مری، ڈی پی او کی ہدایت پر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں

بدھ 3 ستمبر 2025 12:20

نمائندہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 ستمبر2025ء) ڈی پی او مری آصف امین اعوان کی ہدایت پر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں،ایس ایچ او تھانہ پھگواڑی اور ان کی ٹیم نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے چوری کی وارداتوں میں ملوث گینگ کو گرفتار کر لیا۔ملزمان سے نقدی، قیمتی سامان اور دیگر مسروقہ اشیاء برآمد کی گئیں۔ایس ایچ او پھگواڑی نے بتایا کہ ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزمان چوری، نقب زنی اور متعدد وارداتوں میں ملوث پائے گئےملزمان سے تھانہ پھگواڑی میں درج 06 مقدمات میں برآمدگیاں ہوئی۔

(جاری ہے)

ملزمان کی شناخت 01 رخسار احمد ولد گل زیب سکنا چناری گڑ تھاما تحصیل ہٹیاں بالا ضلع جہلم ویلی 02 بلال احمد ولد گلزیب سکنہ چناری گڑھ تھاما تحصیل ہٹیاں بالا ضلع جہلم ویلی کے نام سے ہوئی ۔ڈی پی او مری آصف امین اعوان نے پولیس ٹیم کو شاندار کارکردگی پر شاباش دی،انھوں نے کہامری پولیس عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے ہمہ وقت سرگرم ہے۔ ڈی پی او مری نے کیا کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل درآمد جاری رہے گا۔ عوام سے اپیل ہے کہ وہ مشکوک سرگرمیوں کی اطلاع پولیس کو دیں تاکہ جرائم کی بیخ کنی کی جا سکے۔\378

متعلقہ عنوان :