Live Updates

سیالکوٹ،سیلاب ریلیف کیمپس ایڈوائزری جاری

بدھ 3 ستمبر 2025 12:20

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 ستمبر2025ء) سیالکوٹ پولیس نے سیلاب ریلیف کیمپس ایڈوائزری جاری کر دی۔ ترجمان سیالکوٹ پولیس کے مطابق سیالکوٹ پولیس بروقت محفوظ انخلاء کو ممکن بنانے کے لیے دن رات سیلاب زدہ علاقوں میں موجود ہے،ڈی پی او سیالکوٹ فیصل شہزاد نےشہریوں سے گزارش کی ہے کہ بروقت ان کیمپس میں منتقل ہو کر اپنی اور اپنے اہلِ خانہ کی حفاظت یقینی بنائیں۔

سیلاب متاثرین کی سہولت کے لیےتحصیل سیالکوٹ میں گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول پکا گڑھا،گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول پکا گڑھا،گورنمنٹ بارہ پتھر اسکول نمبر 2،گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول چپراڑ،گورنمنٹ پرائمری اسکول چک کھوجہ،گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول سدرا خورد اور گورنمنٹ فاطمہ جناح گرلز ڈگری کالج ہیڈ مرالہ میں ریلیف کیمپس قائم کیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

ترجمان پولیس کے مطابق تحصیل سمبڑیال میں گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول ماجرا کلاں، بی ایچ یو کوٹلی کوکھراں،گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول کوہیالہ،پرائیویٹ ڈسپنسری بنگلہ چوک اور بی ایچ یو رندھیر میں سیلاب متاثرین کے لئے ریلیف کیمپ قائم ہیں۔تحصیل پسرور میں گورنمنٹ قائد اکیڈمی پسرور،گورنمنٹ ہائی اسکول کلاس والا،گورنمنٹ ہائی اسکول بن باجوا،یو سی آفس سوکن وِنڈ،بی ایچ یو سیوول،گورنمنٹ ہائی اسکول بڈیانا،گورنمنٹ ٹی آئی ہائی اسکول چونڈہ اور گورنمنٹ ہائی اسکول ورِک جبکہ تحصیل ڈسکہ میں میونسپل اسٹیڈیم ڈسکہ،گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول گھوئینکی ،گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول بھیلو مہاد،سجاد رائس مل اڈہ کسووالہ،مدرسہ میرک پور،ریسٹ ہاؤس میانوالی بنگلہ اڈہ سیوکے اور ایمن آباد روڈ برج ایم آر لنک کے مقام پر سیلاب متاثرین کے لئے حکومت پنجاب کی جانب سے ریلیف کیمپ قائم گئے ہیں۔

ترجمان سیالکوٹ پولیس نے ہیلپ لائن نمبر 1718 کا بھی اجرا کیا ہے ۔
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات