بلوچستان کے شہداء کی عظیم قربانیوں کو خراج تحسین ، فاتحہ خوانی کی گئی

بدھ 3 ستمبر 2025 12:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 ستمبر2025ء) بلوچستان سے تعلق رکھنے والے شہداء کی عظیم قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کی غرض سے پاک فوج اور ایف سی بلوچستان کے افسران اور جوانوں نے بدھ کوشہدا کے ورثاء کے ہمراہ شہداء کے مزار پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔

(جاری ہے)

ان شہداء میں لانس نائیک محمد اسماعیل شہید (ضلع بارکھان) ,سپاہی وسیم اکرم شہید (ضلع مستونگ) اور سپاہی محمد اکبر شہید (ضلع موسی خیل) شامل ہیں۔ در وطن کے دفاع کی خاطر پاک فوج اور ایف سی بلوچستان کے جوان اپنے خون کی قربانی دیتے چلے آرہے ہیں ، انھوں نے اپنا خون دے کے وطن عزیز کی حفاظت کو یقینی بنایا ہے۔