Live Updates

کمشنرکا سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں قائم ریلیف کیمپ، فیلڈ ہسپتال اور لائیوسٹاک ٹیم کی کارکردگی کا جائزہ

بدھ 3 ستمبر 2025 14:00

سرگودہا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 ستمبر2025ء) کمشنرسرگودھا ڈویژن جہانزیب اعوان نے تحصیل کوٹمومن کے سیلاب سے متاثرہ علاقے میں جاری ریلیف آپریشن کے سلسلے میں مڈھ رانجھا فلڈ سیکٹر کے علاقے میں قائم ریلیف کیمپ، فیلڈ ہسپتال اور لائیوسٹاک ٹیم کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

کمشنر سرگودھا کی ھدایت پر ڈپٹی کمشنر خوشاب نے بھی ایک فیلڈ ھسپتال اور 6 کلینک آن وہیل گزشتہ دو روز سے کوٹمومن کے سیلاب متاثرہ علاقے میں بھیج رکھے ہیں اور مجموعی طور پر 28 کلینک آن وہیل اور 2 فیلڈ ھسپتال متاثرہ سہولیات لوگوں کو ان کے گھروں کے قریب فراہم کر رھے ھیں۔

کمشنر نے متاثرین سے ملاقات کی اور ان سے ریلیف اور بحالی کے حوالے سے فیڈ بیک لیا اور مشاورت کی۔ کمشنر نے موضع ترنڈیانوالہ میں بھی متاثرین سے ملاقات کی اور ریلیف آپریشن کا جائزہ لیا۔ ڈپٹی کمشنر سرگودھا کیپٹن ریٹائرڈ محمد وسیم اور ان کی ٹیم متاثرہ علاقے میں مسلسل مصروف عمل ھے۔
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :