گورنر بلوچستان کا ٹراما سینٹر سول ہسپتال کا دورہ، شاہوانی سٹیڈیم دھماکے میں زخمی کارکنوں کی خیریت دریافت کی

بدھ 3 ستمبر 2025 14:00

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 ستمبر2025ء) گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے ٹراما سینٹر میں گزشتہ رات شاہوانی اسٹیڈیم دھماکے کے نتیجے میں زخمی ہونے والے بی این پی کے سیاسی کارکنوں کی عیادت کی۔ انہوں نے وارڈ میں ہر زخمی کی فردا فردا کی خیریت دریافت کی ان کی حالت کا جائزہ لیا اور وہاں موجود ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل اسٹاف کی جانب سے بروقت اقدامات اور بہترین دیکھ بھال کی تعریف کی۔

گورنر بلوچستان نے خصوصی ہدایات جاری کیں کہ زخمیوں کو تمام ضروری طبی سہولیات فراہم کی جائیں اور شدید زخمیوں کی فوری منتقلی کا انتظام کریں تاکہ فوری علاج کیلئے کراچی منتقل کیا جا سکے۔ ٹراما سینٹر کے دورے کے دوران، گورنر نے بھی اس واقعے پر اپنی گہری تشویش کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی۔

(جاری ہے)

بعدازاں گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے صوبائی وزیر صحت بخت محمد کاکڑ کے ہمراہ سول میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ سریاب دھماکے کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے دھماکہ کرنے والے انسانیت کے دشمن ہے حکومت قاتلوں کو سخت سزا دی گی امن اومان صوبائی معاملہ ہے جدھر صوبائی حکومت کو ضرورت پڑنے گی وفاق مدد کریگی صوبائی وزیر صحت اور ڈاکٹروں کوریج تحسین پیش کرتا ہوں۔

صوبے کے امن امان پر تشویش ہے سب نے ملکر کردار ادا کرنا چاہیے ضرورت پڑنے پر شدید زخمیوں کو کراچی منتقل کیا جائے گا ۔اس موقع پر صوبائی وزیر صحت بخت محمد کاکڑ نے کہاکہ شاہوانی اسٹیڈیم کے باہر دھماکے میں15 لوگ جاں بحق جبکہ38 لوگ زخمی ہوئے ہیں ،بروقت علاج پر کئی لوگوں کی جانیں بچالی گئی ہے ،صوبائی حکومت نے خودکش حملے کی تحقیقات شروع کی ہے سیکورٹی سخت ہونے کی وجہ سے اللہ نے بڑے سانحہ سے بچا لیا پورے صوبے میں تھریٹ موجود تھے ضلعی انتظامیہ نے پارٹی کے عہدیداروں کو تھریٹ کے حوالے سے آگاہ کیا گیا تھا ۔