Live Updates

سٹی ٹریفک پولیس سیالکوٹ کی طرف سے ٹریفک ایڈوائزری جاری

بدھ 3 ستمبر 2025 14:10

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 ستمبر2025ء) سٹی ٹریفک پولیس سیالکوٹ نے ٹریفک ایڈوائزری جاری کر دی۔ ترجمان سٹی ٹریفک پولیس سیالکوٹ کے مطابق ڈیا ایس پی سٹی ٹریفک پولیس مدثر صدیق کی ہدات پر سٹی ٹریفک پولیس سیالکوٹ نے ٹریفک ایڈوائزری جاری کردی،مسلسل بارشوں اور سیلابی صورتحال کے باعث خواجہ صفدر روڈ (سول ہسپتال چوک تا کینٹ پلی)، سول لائنز پلی تا ماڈل ٹاؤن اور حکیم خادم علی روڈ (ماڈل ٹاؤن پلی تا کوٹلی بہرام) سڑکوں کے دونوں اطراف شگاف پڑ گئے ہیں جس سے ٹریفک کی روانی متاثر ہے۔

(جاری ہے)

دوران بارش سطحی پانی کے نیچے گہرے شگاف موجود ہو سکتے ہیں، اس لیے شہری احتیاط سے ڈرائیونگ کریں، بلا ضرورت سفر سے گریز کریں اور ٹریفک پولیس کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے متبادل راستے اختیار کریں۔آپ کی حفاظت ہماری اولین ترجیح ہے۔
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات