چین کے لیے ویزا فری سفر ، روس میں ہوائی ٹکٹوں کی فروخت میں دو گنا اضافہ ریکارڈ

بدھ 3 ستمبر 2025 15:53

ماسکو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 ستمبر2025ء) چین کی جانب سے روسی شہریوں کے لیے ویزا فری سفر کے اعلان کے بعد روس میں چین جانے کے لئے فضائی ٹکٹوں کی فروخت میں 2 ستمبر کوگزشتہ دن کے مقابلے میں دوگنا اضافہ ہوا ہے ۔ تاس کے مطابق روس کی کو یاندیکس ٹریول سروس کی پریس سروس نے بتایا کہ 2 ستمبر کو، جس دن ویزا فری انٹری کے نظام کے بارے میں خبر سامنے آئی، چین کے لیے خریدے گئے ہوائی ٹکٹوں کی تعداد ایک دن پہلے کے مقابلے میں دو گنا زیادہ تھی۔

(جاری ہے)

یاندیکس کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں چین کے بارے میں سرچ بھی دوگنا ہو گئی، اس کے علاوہ 2 ستمبر کو ملک کے ویزوں اور سفر سے براہ راست سرچ میں بھی ایک دن پہلے کے مقابلے میں نو گنااضافہ ہوا ہے۔ روس کے شہریوں کی جانب سے چین میں بک کیے گئے ہوٹلوں کی تعداد میں 24 گھنٹوں میں 7 فیصد اضافہ ہوا ریکارڈ کیا گیا ہے ۔چینی وزارت خارجہ کے ترجمان گو جیاکون نے اس سے قبل کہا تھا کہ چین 15 ستمبر سے روسی شہریوں کے لیے عام پاسپورٹ پر 30 دن تک کے لیے ویزا فری سفر کا نظام متعارف کرائے گا۔

متعلقہ عنوان :