فیسکو سپیشل ٹاسک فورس کا بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈائون، 10 بجلی چورگرفتار

بدھ 3 ستمبر 2025 16:48

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 ستمبر2025ء) فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی(فیسکو)کی سپیشل ٹاسک فورس نے بجلی چوروں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 10 بجلی چوروں کو گرفتار کرلیا۔ سپریٹنڈنگ انجینئر فیسکو سرگودھا ریجن ابرار احمد خان کی ہدایت پر سپیشل ٹاسک فورس نے بدھ کے روز شہر بھر کے مختلف علاقوں سے 10 بجلی چوروں کو پکڑ لیا۔

(جاری ہے)

فیسکو کے ترجمان کے مطابق انچارج سپیشل ٹاسک فورس نے عملے کے ہمراہ طارق آباد، نوری گیٹ، لاہور روڈ، کوئین چوک اور محمدی کالونی میں بجلی چوری کے خلاف کارروائیاں کیں اور دس افراد کو مین تاروں اور میٹر ٹمپرئرنگ میں ملوث ملزمان کو گرفتار کیا، جن کی شناخت غلام رسول، شاہ سلیم، مجتبیٰ شاہ، احمد شیر، نور اللہ، شفیق اللہ، امیر اللہ، حیثیت اللہ، ضیا اللہ خان اورعابد رسول کے نام سے ہوئی ہے۔