Live Updates

راجن پور ،سیلاب متاثرین کے بچوں کیلئے عارضی سکول قائم کردیا گیا ہے،ڈی سی

بدھ 3 ستمبر 2025 17:54

راجن پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 ستمبر2025ء) وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر راجن پور شفقت اللہ مشتاق نے کوٹ مٹھن میں سیلاب سے متاثرہ افراد، خواتین اور بچوں میں دودھ، پکے پکائے چاول، پانی، سکول بیگ، کتابیں اور کھانے پینے کا دیگر سامان تقسیم کئے۔علاؤہ ازیں ڈپٹی کمشنر نے سیلاب متاثرین میں خود کھانا تقسیم کیا اور ان کے ساتھ بیٹھ کر کھانا کھایا۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر سیلاب متاثرین کے بچوں کے ساتھ گھل مل گئے۔ ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ سیلاب متاثرین کے بچوں کے لئے عارضی سکول قائم کر دیا گیا ہے۔ جہاں پر محکمہ تعلیم کی جانب سے بچوں کو زیور تعلیم سے آراستہ کیا جا رہا ہے۔ ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ سیلاب متاثرین کو تنہا نہیں چھوڑا جائے گا۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر محمد احمد، سی ای او تعلیم ڈاکٹر عبد الجبار، سماجی تنظیموں کے نمائندگان، سوشل ویلفیئر کے افسران اور دیگر موجود تھے۔\378
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات