Live Updates

سیلاب متاثرین کو ان کی دہلیز پر سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے ،ڈپٹی کمشنر چنیوٹ

بدھ 3 ستمبر 2025 18:09

چنیوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 ستمبر2025ء) ڈپٹی کمشنر چنیوٹ صفی اللہ گوندل، ڈی پی اوعبداللہ احمد نے اسسٹنٹ کمشنر بھوانہ سعدیہ جمال اور پاک فوج کے افسران کے ہمراہ سیلاب زدہ علاقوں موضع سلیمان،دربار ٹھنڈے شاہ،اڈا جامعہ آباد،موضع لودھرا،اڈا پٹھان کوٹ میں گئے اورسیلاب متاثرین سے ان کی خیریت دریافت کی،ان میں کھانا اور راشن تقسیم کیا۔

ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او نے مختلف علاقوں میں قائم فلڈ ریلیف کیمپس کا وزٹ کیا اور سہولیات کا جائزہ لیا۔محکمہ ہیلتھ کے کلینک آن وہیل،فیلڈ ہسپتال،ڈاکٹرز کی ورکنگ،کھانے کی تقسیم سمیت دیگر امور کا جائزہ لیا۔ڈپٹی کمشنر صفی اللہ گوندل اور ڈی پی او عبداللہ احمد نے افسران کو سیلاب متاثرین سے رابطے میں رہنے اور تمام تر سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ریلیف کے بہتر انتظامات کئے جا رہے ہیں اور سیلاب زدہ علاقوں میں حفاظتی و امدادی سرگرمیاں جاری ہیں،سیلاب متاثرین کو ان کی دہلیز پر سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے اور تمام ذرائع بروئے کار لاتے ہوئے سیلاب متاثرین کی امداد کی جا رہی ہے اور پانی اترنے کے بعد تمام علاقوں کا سروے کرایا جائے گا اور متاثرین کا جو نقصان ہوا ہے اسکا ازالہ کیا جائے گا۔

ڈپٹی کمشنر نے ایکسین ہائی وے کو تمام سڑکوں کی فوری مرمت وبحالی اور کٹس کو پر کر کے راستے بحال کرنے کی ہدایات جاری کیں۔ علاوہ ازیں ڈپٹی کمشنر چنیوٹ صفی اللہ گوندل اور ڈی پی او عبداللہ احمد نے دوست محمد لالی بریج کا دورہ کیا اور گزشتہ روز مچھلی پکڑتے ہوئے غفلت برتنے پر ڈوب جانے والے دو بھائیوں کی ڈیڈ باڈیز کو تلاش کرنے کے لیے ریسکیو 1122 کے جاری آپریشن کی پیش رفت کا جائزہ لیا۔\378
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات