وہاڑی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا ایگزیکٹو کمیٹی اجلاس

بدھ 3 ستمبر 2025 22:08

وہاڑی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 ستمبر2025ء) وہاڑی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سینئر نائب صدر محمد اسحاق کی زیر صدارت ایگزیکٹو کمیٹی کا اہم اجلاس منعقد ہوا ۔اجلاس میں متعدد ایجنڈا پوائنٹس پر غور کیا گیا۔اجلاس کے آغاز میں 2 اگست 2025 کے پچھلے اجلاس کی کارروائی کی منظوری دی گئی۔ بعد ازاں نئے دفتر کی تزئین و آرائش پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا جبکہ سالانہ جنرل میٹنگ2025 کی تیاریوں، بجٹ، انتظامات اور اراکین کو نوٹیفکیشن سے متعلق امور پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔

پاکستان سنگل ونڈو سبسکرپشن اور اراکین کی کمپلائنس پر پیش رفت رپورٹ پیش کی گئی، جبکہ وی سی سی آئی کے میمورنڈم اور آرٹیکلز آف ایسوسی ایشن کے نظر ثانی شدہ اور آڈٹ شدہ مسودے کا جائزہ لے کر منظوری دی گئی۔

(جاری ہے)

ایگزیکٹو کمیٹی نے بزنس ڈویلپمنٹ اقدامات، تجارتی نمائشوں اور ایکسپو میں شمولیت، B2B روابط، اور اراکین کی استعداد کار بڑھانے کے لیے تربیتی پروگرامز پر بھی غور کیا۔ اس دوران پاکستان سنگل ونڈو اور نوجوان کاروباری افراد کے لیے آئندہ سیشنز کے انعقاد پر اتفاق کیا گیا۔اجلاس میں اگست 2025 کے دوران شامل ہونے والی نئی اور بحال شدہ ممبرشپس کی منظوری دی گئی، جبکہ ممبرشپ کلاس میں تبدیلی کی درخواستوں کا جائزہ لے کر فیصلہ بھی کیا گیا۔\378