وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارلحق سے بھمبر سے آئے ہوئے عوامی عمائدین پر مشتمل وفد کی ملاقات

بدھ 3 ستمبر 2025 22:07

مظفر آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 ستمبر2025ء) آزادجموں وکشمیر کے وزیراعظم چوہدری انوارالحق سے کسگمہ کے عمائدین ڈسٹرکٹ کونسلر راجہ فاروق اقبال، وائس چیئرمین یوسی کسگمہ ملک اشفاق احمد، راجہ محمد صفدر ،چوہدری محمد اسلم، راجہ ظہیر اقبال اور راجہ عرفان خان نے ملاقات کی ۔ وزیراعظم سے ممبر ضلع کونسل پنجیری پرویز خان ،ممبر یونین کونسل پنجیڑی ،خضر حیات ، راجہ خالد حنیف ،حفیظ الرحمن ،راجہ زاہد گھکھڑ ،راجہ زاہد ،راجہ گوہر خادم اور باؤ طارق اور دیگر نے ملاقات کی ۔

دریں اثناء وزیراعظم سے وائس چیئرمین یونین کونسل سیلر چوہدری ارشد ،ماسٹر فاروق ،ماسٹر اکبر ،حاجی رزاق ،چوہدری ضیاء ،ڈاکٹر محمد شفیع ،محمد اکرم نے ملاقات کی ۔ادھر راجہ وحید ،شبیر سرفراز ،راجہ خالد محمود اور دیگر نے بھی وزیراعظم سے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

وزیراعظم سے اوورسیز رہنما راجہ خرم لیاقت پوٹھی، چوہدری عامر منظور ایڈووکیٹ چوہدری صدام حسین چوہدری اور عثمان مدد علی گڑھا کنجال نے بھی ملاقات کی۔

وزیراعظم سے یوسی کسچناتر کی وارڈ ڈھیرہ سے چوہدری محمد خالق، امیر افضل، محمد یعقوب، عبدالرؤف و دیگر نے بھی ملاقات کی ۔وزیراعظم چوہدری انوارالحق نے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آزادکشمیر میں گڈ گورننس کے فروغ ،میرٹ کی بالادستی اور ترقیاتی منصوبوں میں پسماندہ علاقوں کو ترجیح دینے پر حکومت فوکس کر رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ احتساب کا عمل خود اپنی ذات سے شروع کیا ،حلقے کو بہت کم وقت دے سکا کیونکہ پورا آزادکشمیر میرا حلقہ ہے ،سب لوگوں کی فلاح وبہبود یقینی بنانے اور تعمیر وترقی کو یقینی بنانے کیلئے تمام ضروری اقدامات کر رہے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ جب حکومت سنبھالی تو آزادکشمیر حکومت کو خسارے کا سامنا تھا ،اداروں میں نظم و نسق کا فقدان تھا اور قوانین پر عملدرآمد نہ ہونے کے برابر تھا ،منصب سنبھالتے ہی پہلا کام سب کو آئین و قانون کے مطابق لانے کا کیا ،معاشرے میں قائم جمود کو ختم کیا اور اس بات کو یقینی بنایا کہ اداروں میں میرٹ پر تعیناتیاں کی جائیں ۔انہوں نے کہا کہ جب آپ اپنی ذات سے شروع کرتے ہیں تو پھر ہر قسم کا خوف ختم جاتا ہے ، اللّہ پاک کا مجھ پر خاص کرم رہا کہ وزارت عظمیٰ کیلئے ایک چائے کا کپ بھی نہیں پلایا ، اللہ پاک نے منصب مجھے عطا کیا تو تہیہ کر لیا تھا کہ جب تک قلم میں اختیار ہے اسے آزادکشمیر کے عوام کی فلاح وبہبود کو یقینی بنانے کیلئے استعمال کرونگا ۔

دو سال اور چار ماہ سے اقتدار میں ہوں کوئی مجھ پر یا میری کابینہ کے کسی رکن پر ایک روپے کی کرپشن کا الزام نہیں لگا سکتا ،الزامات لگانے والوں کے پاس کوئی ثبوت نہیں ہے ،اصل تکلیف اس مافیا کو ہے جسے گردن سے پکڑا ہے ،اس مافیا اور ان کے سہولت کاروں کی چیخیں بتا رہی ہیں کہ ہاتھ صحیح جگہ پڑا ہے ۔ وفود نے وزیراعظم میں قیادت اور ان کے سنہری اقدامات کو سراہا اور کہا کہ آزادکشمیر کی تاریخ میں آپ جیسا درویش صفت وزیراعظم نہیں آیا ،جس نے عوام کے ٹیکس کے پیسے کی حفاظت یقینی بنائی اور گڈ گورننس کے ذریعے عوام کی فلاح کو یقینی بنایا۔