ایف پی سی سی آئی کے تجارتی وفد کا تاریخی دورہ عمان

بدھ 3 ستمبر 2025 19:54

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 ستمبر2025ء)عمان میں ایف پی سی سی آئی کے تجارتی وفد کے دورے کے دوران عمان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (OCCI) میں ''عمان ۔ پاکستان بزنس فورم'' کا کامیابی سے انعقاد کیا گیا ہی؛جبکہ، اس وفد کی قیادت ایف پی سی سی آئی کے سنیئر نائب صدر ثاقب فیاض مگوں کر رہے تھے۔OCCI کے قائمقام چیئرمین، انجینئر Hamoud Bin Salem Al-Saadi نے فیڈریشن کے وفد کا پرتپاک خیر مقدم کیا۔

اس موقع پر پاکستان کے سفیر برائے عمان، سید نوید بخاری؛ ایف پی سی سی آئی کے نائب صدر، امان پراچہ؛ ایف پی سی سی آئی کی پاکستان ۔ عمان بزنس کونسل کے چیئرمین شیخ ندیم محبوب مگوں؛ ایف پی سی سی آئی کے سینئر اراکین؛ممتاز عمانی کاروباری شخصیات اور عمان میں پاکستانی کمیونٹی کے نمایاں افراد بھی اس موقع پر موجود تھے۔

(جاری ہے)

بز نس فورم کے بعد بزنس ٹو بزنس ملاقاتوں اور نیٹ ورکنگ لنچ کا اہتمام کیا گیا تھا ؛ جس موقع پر با ہمی تجارت اور سرمایہ کاری کے نئے مواقع پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

مزید برآں، پاکستان ۔ عمان جوائنٹ بزنس کونسل کو فعال کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا گیا۔ایف پی سی سی آئی کے وفد کے اعزاز میں ڈاکٹر سید شریف عطا اللہ شاہ کی جانب سے ایک پرتکلف عشائیہ کا اہتمام بھی کیا گیا۔ اس موقع پر پاکستان کے عمان میں سفارتخانے میں تعینات کمرشل قونصلر عشرت بھٹی، سید فیاض شاہ، میاں ریاض اور دیگر معزز مہمان بھی شریک ہوئے۔

اس سیشن میںباہمی اقتصادی روابط کو فروغ دینی؛ تجارتی تعلقات کو مضبوط بنانے اور پاکستان و عمان کے مابین برادرانہ اور دوستانہ تعلقات کو بھی سراہا گیا ۔ایف پی سی سی آئی وفد کے دورہ عمان کے دوران ایک تاریخی پیش رفت کے طور پر ایف پی سی سی آئی اور عمان چیمبر نے پاکستان ۔ عمان سنگل کنٹری نمائش کے مشترکہ انعقاد پر اتفاق کیا ہی؛ تاکہ، دونوں برادرانہ ممالک کے درمیان تجارت، معیشت اور سرمایہ کاری پر مبنی اشتراک کار کو مزید مضبوط اور گہرا کیاجا سکے۔