ْپاکستان سٹوڈنٹس اولمپک ایسوسی ایشن کی سینئر صحافی منور حسین نقوی کی وفات پر اظہار تعزیت

بدھ 3 ستمبر 2025 19:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 ستمبر2025ء)پاکستان سٹوڈنٹس اولمپک ایسوسی ایشن کے چیئرمین پیر عمر الدین ظفرجھنڈیر،صدر مقبول آرائیں اور سیکرٹری جنرل رانا تنویر احمد نے سینئر صحافی منور حسین نقوی کی وفات پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اور دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔