ًسی ٹی ڈی نے سریاب روڈ شاہوانی اسٹیڈیم کے قریب ہونے والے خودکش حملے کا مقدمہ درج کرلیا

بدھ 3 ستمبر 2025 20:30

a کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 ستمبر2025ء) کائونٹر ٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی )پولیس کوئٹہ نے سریاب روڈ شاہوانی اسٹیڈیم کے قریب ہونے والے خودکش حملے کا مقدمہ درج کرلیا۔

(جاری ہے)

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق گزشتہ شب بلوچستان نیشنل پارٹی کے منعقدہ جلسے کے اختتام پر سریاب شاہوانی اسٹیڈیم کے قریب ہونے والے خودکش حملے کا مقدمہ قتل،اقدام قتل،اور انسداددہشتگردی کی دفعات کے تحت نامعلوم افراد کیخلاف درج کرلیاگیاواقعہ میں خودکش حملہ آور کی لاش کی باقیات قبضے میں لے لی گئیں،فرانزک کیلئے بجھوائی جائیں گی۔ یاد رہے کہ خود کش حملے میں 15افراد جاں بحق اور 30زخمی ہوئے تھے۔تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی