Live Updates

الخدمت فائونڈیشن کی ریلیف سرگرمیاں، سینکڑوں متاثرہ خاندانوں میں امدادی پیکیجز تقسیم

بدھ 3 ستمبر 2025 21:30

سوات (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 ستمبر2025ء)حالیہ سیلاب اور بارشوں سے متاثرہ عوام کی بحالی کے لیے الخدمت فانڈیشن اور جماعت اسلامی سوات کی ریلیف سرگرمیاں بدستور جاری ہیں۔ اس سلسلے میں سینکڑوں متاثرہ خاندانوں میں امدادی پیکیجزتقسیم کیے گئے تاکہ متاثرین کی مشکلات کم ہو سکیں۔اس موقع پر نائب امیر جماعت اسلامی ضلع سوات اختر علی خان نے ڈپٹی کمشنر سوات سلیم جان مروت اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر برائے ریلیف نعمت اللہ خان سے ملاقات کی۔

ملاقات میں متاثرہ عوام کو درپیش مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اختر علی خان نے انتظامیہ کو متاثرین کی مشکلات سے آگاہ کرتے ہوئے فوری اور مثر اقدامات پر زور دیا۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر برائے ریلیف نعمت اللہ خان نے جماعت اسلامی کے وفد کو یقین دہانی کرائی کہ متاثرین کی مشکلات کے حل کے لیے ضلعی انتظامیہ تمام وسائل بروئے کار لائے گی اور عوام کے دیرینہ مسائل کے مستقل حل کے لیے بھی عملی اقدامات کیے جائیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے الخدمت فانڈیشن کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کی امدادی کوششیں عوام کے لیے حوصلہ افزا ہیں۔بعد ازاں نائب امیر جماعت اسلامی اختر علی خان نے بیس کیمپ اور مختلف متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا، متاثرین سے ملاقات کی اور ان کے مسائل سنے۔الخدمت فانڈیشن اور جماعت اسلامی سوات کے رہنماں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ریلیف اور بحالی کا یہ سلسلہ اس وقت تک جاری رہے گا جب تک متاثرہ خاندان دوبارہ اپنی معمول کی زندگی کی طرف لوٹ نہیں جاتے۔
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات