Live Updates

رکن صوبائی اسمبلی عبدالمجید بادینی کا ڈپٹی کمشنر جعفرآباد کے ہمراہ ایریگیشن ڈرینیج سسٹم کا دورہ

بدھ 3 ستمبر 2025 22:10

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 ستمبر2025ء) صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے ایس اینڈ جی اے ڈی و رکن صوبائی اسمبلی عبدالمجید بادینی نے ڈپٹی کمشنر جعفرآباد خالد خان کے ہمراہ ایریگیشن ڈرینیج سسٹم کا دورہ کیا اور وہاں جاری نکاسی آب کے نظام کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر ایگزیکٹو انجنیئر ایریگیشن ڈرینیج سسٹم گل حسن کھوسہ نے انہیں سسٹم کی موجودہ صورتحال، درپیش مسائل اور ممکنہ بہتری کے اقدامات سے متعلق بریفنگ دی۔

معائنے کے دوران صوبائی پارلیمانی سیکرٹری عبدالمجید بادینی نے کہا کہ حکومت بلوچستان ممکنہ سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ہر ممکن پیشگی اقدامات کر رہی ہے تاکہ کسی بھی ہنگامی حالت میں عوام کی جان و مال کو محفوظ رکھا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ ایریگیشن ڈرینیج سسٹم کو مزید فعال اور مؤثر بنایا جائے گا تاکہ بارش یا سیلاب کی صورت میں پانی کے فوری اخراج کو یقینی بنایا جا سکے۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ قدرتی آفات کے امکانات ہمیشہ موجود رہتے ہیں تاہم حکومت کسی بھی ممکنہ صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار ہے۔ عبدالمجید بادینی نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ ندی نالوں اور ڈرینیج چینلز کی بروقت صفائی، مرمت اور مضبوطی کے کام جلد از جلد مکمل کیے جائیں تاکہ کسی قسم کی کوتاہی کی گنجائش باقی نہ رہے۔
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات