ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی کی زیر صدارت انسداد پولیو مہم کے حوالے سے جائزہ اجلاس

بدھ 3 ستمبر 2025 22:30

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 ستمبر2025ء) ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی کی زیر صدارت جاری انسداد پولیو مہم کے تیسرے دن کی کارکردگی کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(جنرل) محمد انور کاکڑ، نیشنل ای او سی، ڈویڑنل ای او سی، ضلعی افسران، ڈی ایچ او کوئٹہ، ڈپٹی ڈی ایچ او، مانیٹرنگ افسران اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔

اجلاس میں تیسرے دن کی کوریج رپورٹ پیش کی گئی، جس میں کوئٹہ کی تمام یونین کونسلز اور سب ڈویژنز کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

(جاری ہے)

رپورٹ میں بتایا گیا کہ انکاری، این اے اسٹیل، رفیوزل کلسٹرز، این ٹی چائلڈ اور ٹیموں کی مجموعی کارکردگی پر نظر ڈالی گئی۔ڈپٹی کمشنر نے واضح ہدایت کی کہ جو ٹیمیں کام نہیں کر رہیں ان ٹیموں کے خلاف کارروائی کیا جائے، مسلسل کمزور کارکردگی دکھانے والی ٹیموں کو فارغ کر دیا جائے۔

کمزور کوریج والے علاقوں کے حوالے سے بھی تفصیلی رپورٹ پیش کی گئی، جن کے لیے کل سے رفیوزل کوریج پلان مرتب کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔اجلاس میں بتایا گیا کہ کچھ علاقوں میں کوریج تسلی بخش رہی جبکہ گیسٹ کوریج بھی بہتر پائی گئی۔ڈپٹی کمشنر کوئٹہ نے تمام ٹیموں کو درپیش مسائل فوری طور حل کرنے کے احکامات جاری کردیئے۔

متعلقہ عنوان :