روس کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کے لیے تعاون جاری رکھیں گے،شمالی کوریا

جمعرات 4 ستمبر 2025 09:50

سیئول (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 ستمبر2025ء) شمالی کوریا نے کہا ہے کہ وہ روس کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ میں تعاون کرے گا۔

(جاری ہے)

تاس کے مطابق یہ بات ڈیموکریٹک پیپلز ریپبلک آف کوریا (ڈی پی آر کے ) کے رہنما کم جونگ اُن نے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے ملاقات کے دوران کہی۔انہوں نے کہا ہے کہ پیانگ یانگ روسی عوام کی خودمختاری، علاقائی سالمیت اور ریاستی سلامتی کے مفادات کے تحفظ کی جدوجہد کی مکمل حمایت جاری رکھے گا، یہ بھائی چارے کے طور پر اپنا فرض سمجھتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :