
اے پی پی میگا کرپشن کیس ، 9 ملزمان کی ضمانت قبل از گرفتاری درخواست کی سماعت 16 ستمبر تک ملتوی
جمعرات 4 ستمبر 2025 12:44
(جاری ہے)
دوران سماعت فاضل جج نے استفسار کیا کہ کیا تمام ملزمان کے وکلاموجود ہیں؟ اس پر ایک وکیل نے عدالت کو بتایا کہ بعض وکلا ہائیکورٹ میں مصروف ہیں۔
جس پر فاضل جج ہمایوں دلاور نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ کوئی بہانہ نہیں چلے گا، آئندہ کسی بھی ملزم کا وکیل غیر حاضر ہوا تو ایک منٹ میں ضمانت خارج کر دوں گا۔عدنان اکرم باجوہ کے وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ ان کے موکل کی درخواست پر الگ سے سماعت کی جائے، تاہم عدالت نے واضح کیا کہ تمام درخواستوں پر ایک ساتھ ہی سماعت ہوگی۔ فاضل جج نے ریمارکس دیئے کہ یہ کوئی پرچون کی دکان نہیں ہے، ایک ایک کر کے دلائل نہیں سنوں گا، تمام وکلاتیاری کے ساتھ آئیں، غیر سنجیدگی برداشت نہیں کروں گا۔دوران سماعت ملزم خرم شہزاد کے وکیل نے مؤقف اپنایا کہ انہیں اپنے مؤکل پر عائد الزامات کا علم نہیں۔ جس پر عدالت نے ایف آئی اے کے تفتیشی افسر محمد جنید کو ہدایت دی کہ ملزمان کو الزامات سے آگاہ کیا جائے۔ تفتیشی آفیسر محمد جنید نے عدالت کو بتایاملزم اعجاز مقبول نے بطور سابق سیکرٹری ٹو ایم ڈی اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے 7 لاکھ 50ہزار اور 2.5 لاکھ روپے کے چیک وصول کیے جن کا سرکاری استعمال کا کوئی ریکارڈ موجود نہیں ،ملزم خرم شہزاد نے سیلری کریڈٹ شیٹ سے 2 کروڑ 27 لاکھ روپے کا چیک کیش کرایا۔ملزم مرتضیٰ کے ذاتی اکاؤنٹ میں 79 لاکھ روپے سے زائد رقم منتقل کی گئی، جبکہ ایک اور اکاؤنٹ میں کروڑوں روپے جمع ہوئے۔تفتیشی آفیسر نے مزید بتایا کہ ملزم عمران منیر سابق منیجر اکائونٹ تھا ، منیجر کی حیثیت سےان کی تعیناتی کے دوران باالترتیب مبلغ ایک کروڑ 80 لاکھ، دو کروڑ، ایک کروڑ 78 لاکھ اور ایک کروڑ 47 لاکھ روپے کے چیک غیر قانونی طریقے سے کیش کرائے گئے جن کے غبن کے شواہد موجود ہیں ۔ملزم ساجد علی بھی سابق منیجر اکاونٹس رہے۔ ان دور میں پراویڈنٹ فنڈ سے 2 کروڑ 27 لاکھ روپے ٹرانسفر کیے گئے جبکہ 98 لاکھ سے زائد کے چیک بھی غیر قانونی طور پر جاری ہوئے ۔ملزم شاہد لطیف پر الزام ہے کہ انہوں نے حاضر سروس ملازمین کے اکاؤنٹس میں پنشن کی رقوم منتقل کیں اور یوں کارپوریشن کے فنڈز کو ناقابل تلافی نقصان ہوا۔ملزم طاہر گھمن بحیثیت انچارج آڈٹ اپنی ذمہ داری ادا نہ کر سکے، ہر جاری ہونے والا چیک لیجر سے چیک کرانا اور سرکاری بینک کے اکاؤنٹ سے ادائیگی اور منظور شدہ رقم کو باہمی طور پر ایک جیسا ہونا ضروری تھا جبکہ سرکاری ذمہ داری پوری نہ کرنے اور سہولت کاری پر ان کے خلاف ایف آئی درج کی گئی۔ مقدمہ کے تفتیشی آفیسر محمد جنید نے عدالت کو بتایا کہ سابق ایگزیکٹو ڈائریکٹر عدنان اکرم باجوہ پر الزام ہے کہ بطور ایگزیکٹو ڈائریکٹر ادارے کے مالی امور کی نگرانی ان کی ذمہ داری تھی جیسے ادا کرنے میں وہ یکسر ناکام رہے اور یوں ادارے کے مالی معاملات نہ صرف بدنظمی کا شکار ہوئے بلکہ شریک ملزمان کو لوٹ مار کے آزادانہ مواقع فراہم کیے گئے۔اس موقع پر فاضل جج نے حکم دیا کہ تمام ملزمان کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواستوں پر سماعت ایک ساتھ ہی 16 ستمبر کو ہوگی اور تمام وکلا تیاری کے ساتھ عدالت میں پیش ہوں، بصورت دیگر غیر حاضری کی صورت میں ضمانت خارج کر دی جائے گی۔واضح رہے کہ ایف آئی اے نے قومی خبر رساں ادارہ اے پی پی میں کروڑوں روپے کے غبن اور بدعنوانی پر مجموعی طور پر 16 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر رکھا ہے۔\932مزید قومی خبریں
-
وزیراعلیٰ کاچوہنگ میں فلڈ ریلیف کیمپ کا دورہ، سیلاب متاثرین میں گھل مل گئیں
-
آرمی چیف کی مدت ملازمت پارلیمانی ایکٹ کے تحت 5 سال ہوئی ، اسے توسیع نہیں کہہ سکتے‘ رانا ثنا اللہ
-
سیلاب زدگان کوتنہا نہیں چھوڑیں گے، متاثرین کی مکمل بحالی تک ریلیف آپریشن جاری رہے گا،رانا مشہود احمد خاں
-
سعید غنی کے بھائی فرحان غنی کا نام اسٹاپ لسٹ سے نکال دیا گیا
-
جو حکومت عوام کی نمائندہ نہیں ہوتیں، انہیں جیب کی فکر ہوتی ہے، شاہد خاقان عباسی
-
علیمہ خان کے دوسرے بیٹے شیر شاہ کی بھی جناح ہائوس حملہ کیس میں درخواست ضمانت منظور
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے چیف جسٹس فلسطین ڈاکٹر محمود صدیقی کی اسلام آباد میں ملاقات
-
اللہ کا شکر، 1500ویں جشن عید میلا د النبیﷺ منانے کی سعادت ملی۔ گورنرسندھ
-
شبلی فراز اور کنول شوزب کی ای سی ایل سے نام نہ نکالنے پر توہین عدالت کی درخواستیں خارج
-
ہائبرڈ نظام کا مطلب آمریت ہے، آگے بڑھنے کیلئے آئین پرعمل کرنا ہوگا، جسٹس اطہرمن اللہ
-
کراچی، مصطفی عامر قتل کیس میں فائنل چالان جمع نہ ہونے کی وجہ سامنے آ گئی
-
پی ڈی ایم اے پنجاب نے دریائے راوی، ستلج اور چناب میں سیلاب کے باعث ہونے والے نقصانات کی رپورٹ جاری کر دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.