
نائیجیریا میں کشتی الٹنے سے 60 افراد جاں بحق ‘ درجنوں کو بچا لیا گیا
متاثرہ کشتی میں 100 سے زائد مسافر سوار تھے‘حادثہ کشتی کے پانی میں ڈوبے درخت کے ساتھ ٹکرانے سے پیش آیا. نائیجیرین حکام
میاں محمد ندیم
جمعرات 4 ستمبر 2025
13:48

(جاری ہے)
برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق کشتی نائیجیریاکے علاقے مالالے کے گاﺅں تونگان س±ولے سے روانہ ہوئی تھی اور تقریب میں شرکت کے لیے دوسرے گاﺅں جا رہی تھی لیکن گاوساوا کمیونٹی کے قریب پانی میں ڈوبے ہوئے ایک درخت سے ٹکرا گئی بورگو لوکل گورنمنٹ ایریا کے چیئرمین عبداللہ بابا آرا نے بتایا کہ ہلاکتوں کی تعداد بڑھتی جا رہی ہے، ان کے مطابق اب تک 60 افراد کی موت کی تصدیق ہو چکی ہے جبکہ کئی افراد لاپتہ ہیں اور 10 زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے.
شگومی کے ضلعی سربراہ سعدو انووا محمد نے بتایا کہ حادثہ مقامی وقت کے مطابق صبح 11 بجے پیش آیا، وہ دوپہر 12 بجے سے شام 4 بجے تک جائے وقوعہ پر موجود رہے اور اس دوران 31 لاشیں نکالی گئیں، ان کے مطابق 4 لاشوں کی تدفین اسلامی رسومات کر دی گئی ہیں، جاں بحق افراد میں خواتین اور بچے بھی بڑی تعداد میں شامل ہیں. نائیجر اسٹیٹ ایمرجنسی مینجمنٹ ایجنسی نے کہا کہ امدادی عملہ اور مقامی غوطہ خور لاپتہ افراد کی تلاش کر رہے ہیں، ایجنسی کے مطابق اب تک 29 ہلاکتوں اور 50 افراد کو زندہ بچانے کی تصدیق ہو چکی ہے، جبکہ 2 افراد لاپتہ ہیں حکام نے کہا کہ کشتی حد سے زیادہ مسافروں سے بھری ہوئی تھی اور درخت سے ٹکرا کر الٹ گئی، نائیجیریا میں بالخصوص برسات کے موسم میں کشتیوں کے حادثات عام ہیں، جہاں حفاظت کے ضوابط پر عمل درآمد کمزور ہے، کشتیاں زیادہ بوجھ لاد کر چلائی جاتی ہیں اور اکثر پرانی و خستہ کشتیوں کا استعمال کیا جاتا ہے.مزید اہم خبریں
-
نائیجیریا میں کشتی الٹنے سے 60 افراد جاں بحق ‘ درجنوں کو بچا لیا گیا
-
پی ایف یو جے اور لاہور پریس کلب کے عہدیداروں کا علی چوہدری کی بھتیجی کے انتقال پر اظہار افسوس
-
پاکستان میں کلاﺅڈ برسٹ کے بڑھنے کی بڑی وجہ جنگلات کی کٹائی ہے. ماہرین
-
مصدق ملک کے الفاظ ہیں کہ چند ہاﺅسنگ سوسائٹیز کو بچانے کیلئے لاکھوں لوگوں کو ڈبو دیا. محمد زبیر
-
گلگت بلتستان ، وادی داریل میں شدید بارش کے بعد سیلاب، 20 گھروں، فصلوں کو نقصان
-
خیبرپختونخوا میں سیلاب نے وسیع زرعی زمین تباہ کر دی ‘3 ہزار 233 ایکڑ زرعی اراضی کو نقصان پہنچا ہے .اقوام متحدہ
-
کون سی شوگر مل کس کی ملکیت اور کس نے کتنی چینی ایکسپورٹ کی؟
-
بھارت کا دریائے ستلج میں سیلابی صورتحال پر24گھنٹوں میں پاکستان سے سفارتی سطح پر دوسرا رابطہ
-
عمران خان کے بھانجے اور علیمہ خان کے صاحبزادے شیرشاہ کی ضمانت منظور‘ رہا کرنے کا حکم
-
اقوام متحدہ کا پاکستان میں سیلاب کے نتیجے میں جانی و مالی نقصان پر اظہارافسوس
-
شہبازشریف کی چینی وزیراعظم سے ملاقات ‘ سرمایہ کاری اور ٹیکنالوجی تعاون اہم موضوعات پر گفتگو
-
پنجاب کے سیلاب زدہ علاقوں میں ’کلینک آن بَوٹس‘ سروس متعارف‘ درجنوں کشتیاں موبائل ہسپتال میں تبدیل
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.