Live Updates

گلگت بلتستان ، وادی داریل میں شدید بارش کے بعد سیلاب، 20 گھروں، فصلوں کو نقصان

شہریوں کو ندی نالوں کے قریب جانے اور ہوٹلوں میں رہائش اختیار نہ کرنے کی ہدایات جاری

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعرات 4 ستمبر 2025 13:23

گلگت بلتستان ، وادی داریل میں شدید بارش کے بعد سیلاب، 20 گھروں، فصلوں ..
گلگت(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔04 ستمبر ۔2025 )گلگت بلتستان ضلع کی دیامر کی وادی داریل میں سیلاب کے باعث 20 گھروں کے ساتھ فصلوں اور درختوں کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے اسسٹنٹ کمشنر داریل وسیم عباس کے مطابق جمعرات کی صبح شدید بارش کے باعث سیلاب آیا، جس سے گماری کا علاقہ لپیٹ میں آگیا اور نتیجے میں بیس گھروں کو نقصان پہنچا، جن میں 5 گھر مکمل طور پر منہدم ہوگئے اس کے علاوہ فصلوں اور درختوں کو بھی نقصان پہنچا ہے.

(جاری ہے)

اسسٹنٹ کمشنر نے بتایا کہ دیگر نالوں میں بھی سیلاب آنے کی اطلاع ہے ،اس بارے میں معلومات لی جارہی ہیں مقامی لوگوں کا کہنا ہے سیلاب آنے پر متعدد افراد نے بھاگ کر جانیں بچائیں اور درجنوں لوگ محفوظ مقامات پر منتقل ہوئے ہیں مقامی لوگوں کا کہنا تھا کہ سیلاب سے واٹر چینل کا نظام بھی شدید طور پر متاثر ہوا، مویشی خانے اور مویشیوں کو بھی نقصان پہنچا ہے گلگت بلتستان کے بیشتر مقامات پر گزشتہ رات موسلادھار بارش ہوئی ہے محکمہ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے شہریوں کو بارش کے دوران ندی نالوں کے قریب جانے اور وہاں موجود ہوٹلوں میں رہائش اختیار نہ کرنے کی ہدایات بھی جاری کی ہیں.

دوسری جانب پی ڈی ایم اے پنجاب کا کہنا ہے کہ مون سون بارشوں کا موجودہ سلسلہ 5 ستمبر تک جاری رہے گا بارشوں کے باعث سیلابی صورتحال میں شدت کا امکان ہے پی ڈی ایم اے نے پنجاب میں ممکنہ شدید بارشوں کا الرٹ جاری کردیا بارشوں کے باعث سیلابی صورتحال میں شدت کا امکان ہے. دریائے چناب مرالہ ہیڈ ورکس 247986 کیوسک تک جاپہنچا، خانکی ہیڈ ورکس 502633 کیوسک پہنچ گیا، قادرآباد ہیڈورکس530537 کیوسک پہنچ گیا، چنیوٹ پل 494190 کیوسک پہنچ گیا تریمو ہیڈ ورکس253979 کیوسک، دریائے راوی جسر 82140 کیوسک پہنچ گیا بلوکی ہیڈ ورکس 121600 کیوسک، سدھنائی ہیڈ ورکس 139999 کیوسک پہنچ گیا.

دریائے ستلج جی ایس والا 319295 کیوسک، سلیمانکی ہیڈ ورکس 132492 کیوسک پہنچ گیا اسلام ہیڈ ورکس 95727 کیوسک جبکہ پنجند ہیڈ ورکس 169032 کیوسک پہنچ گیا. 
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :