پی ایف یو جے اور لاہور پریس کلب کے عہدیداروں کا علی چوہدری کی بھتیجی کے انتقال پر اظہار افسوس

دکھ کی اس گھڑی میں صحافتی برادری ان کے ساتھ کھڑی ہے ‘دعاگو ہیں کہ اللہ مرحومہ کو جنت میں اعلی مقام اور لواحقین کو صبرعطاءفرمائیں.تعزیتی پیغامات

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعرات 4 ستمبر 2025 13:28

پی ایف یو جے اور لاہور پریس کلب کے عہدیداروں کا علی چوہدری کی بھتیجی ..
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔04 ستمبر ۔2025 )پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے صدر رانا عظیم ‘سیکرٹری جنرل شکیل احمد‘لاہور پریس کلب کے سیکرٹری زاہد عابد‘نائب صدر صائمہ نوازچوہدری‘سابق صدوراعظم چوہدری اور شہبازمیاں نے اردوپوائنٹ کے چیف ایگزیکٹو علی چوہدری کی بھتیجی کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے ان سے اظہار تعزیت کیا ہے . تعزیتی پیغامات میں صحافتی تنظیموں کے راہنماﺅں نے علی چوہدری کے بڑے بھائی خاور چوہدری کی صاحبزادی کی وفات پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں صحافتی برادری ان کے ساتھ کھڑی ہے ‘انہوں نے کہا کہ ہم دعاگو ہیں کہ اللہ مرحومہ کو جنت میں اعلی مقام اور لواحقین کو صبرعطاءفرمائیں.