Live Updates

قصور ،وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر پولیس اور ضلعی انتظامیہ دن رات سیلابی صورتحال سے نمٹنے کےلئےکوشاں ہے،پولیس ترجمان قصور

جمعرات 4 ستمبر 2025 14:39

قصور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 ستمبر2025ء) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر پولیس اور ضلعی انتظامیہ دن رات سیلابی صورتحال سے نمٹنے کےلئےکوشاں ہے۔دریائے ستلج میں سنگین سیلابی صورتحال سیلابی صورتحال سے نمٹنے کےلئےکوشاں ہے، قصور پولیس متاثرہ دیہات میں خدمت کیلئے متحرک ہے ‘قصور دریائے ستلج میں 3 لاکھ 35 ہزار کیوسک پانی کا ریلا اور سنگین سیلابی صورتحال ہے۔

(جاری ہے)

پولیس ترجمان قصورنے ”اے پی پی نیوز“کوبتایا کہ ڈی پی او قصور محمد عیسیٰ خاں اور ڈپٹی کمشنرقصور عمران علی سرحدی گاؤں چندا سنگھ والا پہنچ گئے‘ متاثرہ دیہات میں لوگوں سے ملاقات کی اور انہیں انخلا کیلئے قائل کیا۔اس موقع پر ڈی پی اوقصورمحمدعیسیٰ خاں اور ڈپٹی کمشنرقصور عمران علی نے پولیس ریلیف کیمپ تلوار چیک پوسٹ پر سیلابی صورتحال کے متعلق بریفنگ دی۔بعدازاں ڈی پی او قصور اور ڈپٹی کمشنرقصور نے سیلاب متاثرین کی امداد اور راشن کی تقسیم کا جائزہ بھی لیا۔اس موقع پر پولیس افسران‘پاک آرمی کے افسران‘ریسکیو1122کے افسران بھی موجودتھے۔\378
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات