شارجہ میں واچ اینڈ جیولری مڈل ایسٹ شو میں 21 ممالک کے 1,800 ڈیزائنرز اور نمائش کنندگان کی شرکت کریں گے

جمعرات 4 ستمبر 2025 16:20

شارجہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 ستمبر2025ء)شارجہ میں رواں ماہ ہونے والے واچ اینڈ جیولری مڈل ایسٹ شو میں 21 ممالک کے 1,800 ڈیزائنرز اور نمائش کنندگان کی شرکت کریں گے۔

(جاری ہے)

اماراتی نیوز ایجنسی کے مطابق شارجہ 24 سے 28 ستمبر 2025 تک واچ اینڈ جیولری مڈل ایسٹ شو کے 56ویں ایڈیشن کی میزبانی کرے گا جو متحدہ عرب امارات اور خطے میں سونے اور جیولری کی سب سے بڑی اور بااثر تجارتی نمائش ہے۔ایکسپو شارجہ اور شارجہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے تعاون سے منعقد ہونے والی اس نمائش میں 21 ممالک سے تعلق رکھنے والے 500 سے زائد مقامی و بین الاقوامی نمائش کنندگان کے ساتھ ساتھ 1,800 ڈیزائنرز، مینوفیکچررز اور انڈسٹری پروفیشنلز شریک ہوں گے۔