طلبہ کی شاندار کامیابیاں قوم کے لیے باعثِ فخر ہیں ،وفاقی وزیر تعلیم ڈاکٹرخالد مقبول صدیقی

جمعرات 4 ستمبر 2025 16:25

طلبہ کی شاندار کامیابیاں قوم کے لیے باعثِ فخر ہیں ،وفاقی وزیر تعلیم ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 ستمبر2025ء) وفاقی وزیر تعلیم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ طلبہ کی شاندار کامیابیاں قوم کے لیے باعثِ فخر ہیں ،ہماری بیٹیوں نے ہر موقع پر ملک کا نام روشن کیا ہے۔اس بات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو ایک مقامی تعلیمی ادارے میں منعقدہ ہائی اچیورز ایوارڈ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کی جس میں وہ بطور مہمانِ خصوصی مدعو تھے ۔

تقریب میں وزیر مملکت برائے تعلیم وجیہہ قمر اور سیکریٹری تعلیم ندیم محبوب بھی شریک ہوئے۔ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے اپنے خطاب میں کہا کہ طلبہ کی شاندار کامیابیاں قوم کے لیے باعثِ فخر ہیں ،ہماری بیٹیوں نے ہر موقع پر ملک کا نام روشن کیا ہے اور اساتذہ و والدین کی محنت ان کامیابیوں کی بنیاد ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے اساتذہ کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کی رہنمائی کے بغیر یہ کامیابیاں ممکن نہ تھیں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ ہماری منزل صرف کامیابی نہیں بلکہ عالمی معیار کی تعلیمی برتری حاصل کرنا ہے۔ انہوں نے طلبہ پر زور دیا کہ وہ مزید محنت، لگن اور وژن کے ساتھ آگے بڑھیں۔تقریب کے آخر میں وفاقی وزیر تعلیم نے تمام طلبہ اور ان کے والدین کو خراجِ تحسین پیش کیا۔تقریب میں اعلیٰ کارکردگی دکھانے والے طلبہ و طالبات کو ایوارڈز دیے گئے، جنہیں وفاقی وزیر تعلیم نے دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی۔

متعلقہ عنوان :