برطانیہ کے معروف سکول کا سعودی عرب میں کاروباری شراکت کی بنیاد پر کیمپس بنانے کا فیصلہ

جمعرات 4 ستمبر 2025 17:01

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 ستمبر2025ء)برطانیہ کے ایک نمایاں اہمیت رکھنے والے سکول نے سعودی عرب کے ایجوکیشنل انویسٹمنٹ انسٹی ٹیوشن کے ساتھ ساتھ شراکت داری کرتے ہوئے سعودی دارالحکومت ریاض میں ایک سکول کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق مالورن کالج کا مملکت میں پہلا سکول ہوگا جو 2027 میں دارالحکومت ریاض سے اپنا کام شروع کرے گا۔