جھارکھنڈ ،حملے میں دو فوجی ہلاک

جمعرات 4 ستمبر 2025 17:17

رانچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 ستمبر2025ء) بھارتی ریاست جھارکھنڈ میں ایک حملے میں دو فوجی ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا ہے۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق یہ فوجی ضلع پلامو کے علاقے کیدل میں سی پی آئی (ماؤسٹ) کے ارکان کے حملے میں اہلکار ہلاک ہو ئے۔

(جاری ہے)

زخمی فوجی کو ہسپتال میں داخل کیا گیا۔ دریں اثنا، بھارتی فورسز نے جھارکھنڈ کے مغربی ضلع سنگھ بھوم میں سی پی آئی (ماؤ نواز) کے ایک رکن کو ہلاک کر دیا۔

متعلقہ عنوان :