جمعیت طلباء اسلام کی ذمہ داریوں میں کوتاہی یا غفلت اسلاف کے مشن سے غداری کے مترادف ہوگی ، حافظ محمد موسیٰ

جمعرات 4 ستمبر 2025 22:18

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 ستمبر2025ء) جمعیت طلباء اسلام کی ذمہ داریوں میں کوتاہی یا غفلت اسلاف کے مشن سے غداری کے مترادف ہوگی دینی اور فنی اداروں کے درمیان فرنگی سامراج کی پیدا کردہ تفریق کا خاتمہ تنظیم کا اولین مقصد ہے۔

(جاری ہے)

جمعیت طلباء اسلام پاکستان کے مرکزی کنوینر ملک اویس کے اعزاز میں جمعیت طلباء اسلام ضلع کوئٹہ کے نائب صدر حافظ محمد موسیٰ حافظ نبیل احمد حافظ طاہر نواز کاکڑ رفیع اللّٰہ کاکڑ کی جانب سے عشائیہ کا اہتمام کیا گیا اس موقع پر مرکزی معاونین رانا عثمان عبد المنان کاکڑ نظام الدین خوستی ضلعی صدر حافظ حبیب الرحمن جنرل سیکرٹری حافظ عابد اللّہ حنفی ودیگر ان کے ہمراہ تھے مرکزی کنوینر ملک اویس نے تنظیم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ جمعیت طلباء اسلام ہم سب کا مشترکہ گھر ہے اور اس کے تمام ساتھی نظریاتی رفیق ہیں ہمیں باہمی اتحاد و اتفاق کا عملی مظاہرہ کرنا ہوگا انہوں نے کہا کہ یہ قیمتی تنظیم بڑی قربانیوں کے بعد ہمیں ورثے میں ملی ہے اگر ہم نے اپنی ذمہ داریوں میں کوتاہی یا خیانت کی تو قربانی دینے والی عظیم شخصیات کی روح ہمیں معاف نہیں کرے گا دینی و فنی اداروں کے درمیان فرنگی سامراج کی پیدا کردہ تفریق کو ختم کرنا ہمارا اولین مقصد ہے ہمیں اسلام کے عقائد و نظریات کی حقیقی معنوں میں اشاعت کرنی ہے اور عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کے لئے ہر سطح پر جدوجہد کرنی ہے انہوں نے کہا کہ جمعیت کے کارکنان اپنے کردار اور عمل سے مخالفین کو قائل کریں تب ہی ہمارا مقصد کامیاب ہوگا آخر میں انہوں نے کہا کہ ہم سب کو جمعیت علماء اسلام کی آواز پر لبیک کہنا ہوگا