Live Updates

ڈپٹی کمشنر خوشاب فروہ عامر کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ایمر جنسی ریسپانس کمیٹی برائے ڈینگی کااجلاس

جمعرات 4 ستمبر 2025 18:34

جوہرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 ستمبر2025ء) ڈپٹی کمشنر خوشاب فروہ عامر کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ایمر جنسی ریسپانس کمیٹی برائے ڈینگی کا اجلاس ہوا ۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو عبدالستار خان، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر صائمہ اکرام نیازی، ڈاکٹرراوُ گلزار یوسف،ڈاکٹر طاہر حیات، سمیت مختلف محکموں کے افسران شریک ہوئے۔

(جاری ہے)

سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر صائمہ اکرام نیازی نے ڈینگی کی روک تھام اور کیے گئے اقدامات کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر کو بریفنگ میں بتایا کہ محمکہ ہیلتھ کی ٹیمیں ضلع خوشاب ودیگر ایریازمیں ڈینگی کی روک تھام کے لیے کام کر رہی ہیں۔

ڈپٹی کمشنر خوشاب فروہ عامر نے کہاکہ مون سون بارشوں اور سیلاب کی وجہ سے ڈینگی کی افزائش نسل کے امکانات سو فیصد بلکہ خطرناک حد تک بڑھ گئے ہیں بلکہ دوسرے اضلاع سے ڈینگی مچھر خوشاب میں منتقل ہو سکتے ہیں ،تمام محکموں کے ساتھ مل کر روابط بڑھائیں۔ انہوں نےکہاکہ فیلڈ کے کام کے معیار کا خاص خیال رکھا جائے ٹیموں کی مانیٹرنگ کے لیے ٹھوس اقدامات کیے جائیں۔\378
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :