حافظ قاری عبدالحفیظ کے سانحہ ارتحال پر اہلحدیث دینی جامعات کا اظہار افسوس

جمعرات 4 ستمبر 2025 19:30

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 ستمبر2025ء)المدینہ اسلامک ریسرچ سینٹر ، ڈی ایچ اے فیز4، کراچی کے سینئر استا دحافظ قاری عبدالحفیظ کے انتقال پر اہلحدیث دینی جامعات کے رئیس الجامعات ومدیران جامعات مولانا حافظ عبدالرحمن سلفی، پروفیسر محمد سلفی، علامہ عبد الله ناصر رحمانی، الشیخ پروفیسر عثمان صفدر، الشیخ محمد احسن سلفی، الشیخ کاشف نسیم دل کُشا، طہٰ احمد پاشا، علامہ محمد ابراہیم بھٹی، ضیاء الحق بھٹی ، محمد داؤد شاکر، قاری عبیدالرحمن المحمدی کے علاوہ جماعت غرباء اہلحدیث پاکستان کے عالم دین قاری ابراہیم جونا گڑھی کے علاوہ مدارس دینیہ کراچی سندھ کے مرکزی میڈیا ترجمان عبدالرحمن عابد راجپوت نے گہرے رنج و غم اور حزن وملال کا اظہار کیا ہے اور ان مذہبی رہنماؤں نے اپنے مشترکہ بیان میں مرحوم کے لیے دعائے بخشش و مغفرت کی ۔

(جاری ہے)

جامع مسجدسعد بن ابی وقاص ؓ کے امام و خطیب قاری عبید الرحمن مدنی نے نماز جنازہ سے قبل نصیحت آموز خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج ہم جامع مسجد ہذا میں قاری عبدالحفیظ کی نماز جنازہ میں شریک ہیں ، کل ہماری باری بھی ہے۔ نماز جنازہ میں MIRC کے سینئر اساتذہ کرام الشیخ حماد امین چاؤلہ، الشیخ خالد حسین گورایہ، الشیخ محمد کامران یاسین، الشیخ جنید جمشید کے علاوہ مرحوم کے دینی شاگردانِ رشید، اساتذہ کرام سمیت حفاظ کرام کے والدین اور ان کے عزیز اقارب نے کثیر تعداد میں شرکت کی اور مرحوم کے بڑے بھائی حبیب الله جو MIRC شعبہ حفظ کے انچارج ہیں ، سے اظہار تعزیت کیا۔