شہید محمد امین خان لالہ فٹ بال ٹورنامنٹ کے ڈراز کا اعلان کردیا

جمعرات 4 ستمبر 2025 19:45

سوات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 ستمبر2025ء) شہید محمد امین خان لالہ فٹ بال ٹورنامنٹ کے ڈراز کا اعلان کردیا گیا ہے۔ ٹورنامنٹ ڈراز کے مطابق ٹورنامنٹ کا افتتاحی میچ ینگ ایس ایس الیون اور عوامی ڈھیری کی ٹیمیں کے درمیان (آج) جمعہ، 5 ستمبر سے بلوگرام گرائونڈ، سوات کھیلا جائے گا۔ٹورنامنٹ چیئرمین آرگنائزنگ کمیٹی امجد خان نے ٹورنامنٹ کے ایک ہفتہ کے میچز کے ڈراز کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ 6 ستمبر کو بریکوٹ الیون کا مقابلہ منگلور اکیڈمی سے ہوگا،7 ستمبر کو کرم خان شہید ڈھیرئی اور الفلاح کلب سیدو شریف کی ٹیموں کا آمنا سامنا ہوگا۔

8 ستمبر کو دلاور خان شہید کوزہ بانڈئی اور افغان سمبٹ کی ٹیمیں مد مقابل ہوں گی۔ 9 ستمبر کوایم کے شہید قمبر اور سٹار غالیگے کی ٹیموں کے درمیان مقابلہ ہوگا۔

(جاری ہے)

10 ستمبر کو ظفر شہید خوازہ خیلہ اور احسان شہید مٹہ کی ٹیموں کے درمیان ٹکراؤ ہوگا۔ 11 ستمبر کو ینگ مین آمانکوٹ اور بہار پاڑرئی کلب کی ٹیموں کے درمیان میچ کھیلا جائے گا۔ 12 ستمبر کو میزبان انتظار کلب بلوگرام کا مقابلہ جیت کانجو کلب سے ہوگا۔

ٹورنامنٹ میں سوات کی مختلف 60 ٹیمیں حصہ لیں گی اور ٹورنامنٹ ناک آؤٹ سسٹم پر کھیلا جائے گا۔ شہید محمد امین خان لالہ ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن سوات سیاب خان اور چیئرمین یونین کونسل آمانکوٹ رستم خان کے بڑے بھائی اور سوات یوتھ فٹ بال اکیڈمی کے بانی ہیڈ کوچ محمد ایاز خان کے والد محترم تھے۔ واضح رہے کہ شہید محمد امین خان لالہ چند برس قبل 18 اکتوبر 2023 کو سوات میں دو فریقین کے درمیان جگڑے پر صلع کرواتے ہوئے ایک فریقین کی فائرنگ سے شہید ہوگئے تھے۔

متعلقہ عنوان :