Live Updates

واسا راولپنڈی کی جانب سے گجرات کے سیلاب زدہ علاقوں کے لیے تین واٹر ٹینکرز اور پینے کے پانی کی بوتلیں روانہ

جمعرات 4 ستمبر 2025 20:10

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 ستمبر2025ء) واسا راولپنڈی نے گجرات کے سیلاب زدہ علاقوں کے لیے تین واٹر ٹینکرز اور پینے کے پانی کی بوتلیں روانہ کی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر جنرل آر ڈی اے کنزی مرتضیٰ اور منیجنگ ڈائریکٹر واسا محمد سلیم اشرف نے ٹینکرز اور پانی کی بوتلیں راولپنڈی سے روانہ کیں۔

(جاری ہے)

ایم ڈی واسا محمد سلیم اشرف کا کہنا تھا کہ سیلاب متاثرہ بھائیوں کو صاف پینے کا پانی فراہم کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔

واسا راولپنڈی مشکل کی اس گھڑی میں عوام کے شانہ بشانہ کھڑا ہے اور وزیراعلیٰ پنجاب کے وژن کے مطابق متاثرین کی مدد جاری رکھی جائے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ سیلاب متاثرہ علاقوں میں صاف پانی کی فراہمی کا عمل اس وقت تک جاری رہے گا جب تک حالات معمول پر نہیں آ جاتے۔
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات