م*اے جی آفس بلوچستان رشوت ستانی اور ایذارسانی کا گڑھ بن چکاہے ،میر سرفراز شاہوانی

جمعرات 4 ستمبر 2025 20:35

'کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 ستمبر2025ء) جمیعت علما اسلام ضلعی کونسل کے ممبر کیچی بیگ کے امیر میر سرفراز شاہوانی ،م مولوی جمال الدین ، حافظ ہدایت اللہ ، محمد عمیر شاہوانی ، جمیل احمد ، ملک فہیم شاہوانی ، ملک نوید شاہوانی ، ودیگر سینئیر ساتھیوں اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہیکہ اے جی آفس میں سائلین کو درپیش مشکلات اور کرپشن کا خاتمہ کیا جائے۔

اندرون بلوچستان اور کوئٹہ کے گرد و نواح سے آنے والے سائلین کو ایک جائز کام کے لیے بھی چکر پہ چکر لگوایا جاتا ہے جس کی وجہ سے انہیں شدید پریشانی اور ذلت کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ یہ صورتحال کسی بھی طرح قابل قبول نہیں۔ہمارے علم میں یہ بات آئی ہے کہ ان سرکاری دفاتر میں معمولی نوعیت کا جائز کام بھی رشوت کے بغیر نہیں ہوتا۔

(جاری ہے)

جو سائلین ایجنٹوں اور دلالوں کا سہارا نہیں لیتے، انہیں نہ صرف مالی نقصان پہنچایا جاتا ہے بلکہ ان کی عزت نفس کو بھی مجروح کیا جاتا ہے۔

افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ یہ دفاتر انصاف اور حق کے بجائے ظلم اور ناانصافی کا گڑھ بن چکے ہیں۔عوامی شکایات کے مطابق، ان دفاتر میں درج ذیل بدعنوانیاں عام ہیں: رشوت ستانی، جائز کام کے لیے بھی غیر قانونی طور پر پیسوں کا مطالبہ کیا جاتا ہے۔ طویل تاخیر، فائلوں کو بلاوجہ روک کر رکھا جاتا ہے تاکہ سائلین تنگ آ کر رشوت دینے پر مجبور ہو جائیں۔

دلالوں اور ایجنٹوں کا راج، دفاتر کے اندر اور باہر دلالوں اور ایجنٹوں کا ایک پورا مافیا کام کر رہا ہے جو سائلین سے بھاری رقم وصول کر کے ان کے کام کرواتا ہے۔ غیر اخلاقی رویہ، دفتر میں موجود عملہ سائلین کے ساتھ غیر اخلاقی اور توہین آمیز رویہ اختیار کرتا ہے، جس سے ان کی عزت نفس مجروح ہوتی ہے۔جمعیت علما اسلام کیچی بیگ ان بدعنوانیوں کی شدید مذمت کرتی ہے اور حکومت سے مطالبہ کرتی ہے کہ وہ اس سنگین صورتحال کا فوری نوٹس لے۔

متعلقہ اداروں میں شفافیت کو یقینی بنایا جائے۔ بدعنوان افسران اور اہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔ سائلین کے لیے ایک سادہ اور آسان طریقہ کار وضع کیا جائے تاکہ انہیں مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ رشوت ستانی کو جڑ سے اکھاڑنے کے لیے موثر اقدامات کیے جائیں۔جمعیت علما اسلام کا یہ عزم ہے کہ وہ عوامی مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن کوشش کرے گی۔ یہ بدعنوانی معاشرے کو کھوکھلا کر رہی ہے، اور اس کا خاتمہ وقت کی اہم ضرورت ہی