Live Updates

الیکشن کمیشن نے پنجاب میں شدید بارشوں اور سیلاب کی وجہ سے قومی اسمبلی کے 5 اور صوبائی اسمبلی پنجاب کے 4 حلقوں میں ہونے والے ضمنی انتخابات ملتوی کر دیئے

جمعرات 4 ستمبر 2025 21:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 ستمبر2025ء) الیکشن کمیشن نے پنجاب میں شدید بارشوں اور سیلاب کی وجہ سے قومی اسمبلی کے 5 اور صوبائی اسمبلی پنجاب کے 4 حلقوں میں ہونے والے ضمنی انتخابات ملتوی کردیئے۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 66 وزیر آباد،این اے 129 لاہور میں 18 ستمبر،این اے 96 فیصل آباد،این اے 104 فیصل آباد،این اے 143 ساہیوال میں 5 اکتوبر،پی پی 73 سرگودھا،پی پی 98 فیصل آباد،پی پی 203 ساہیوال میں 5 اکتوبر اور پی پی 87 میانوالی میں 18 ستمبر کو ہونے والے ضمنی انتخابات ملتوی کردیئے۔

کمیشن نے قرار دیا ہے کہ پنجاب میں بڑے پیمانے پر سیلابی صورتحال،بارشوں کے نقصانات کی وجہ سے ضمنی انتخابات کے لئے عملہ،سکیورٹی سمیت دیگر سہولیات کی دستیابی ممکن نہیں ہے،سیلاب سے انفراسٹرکچر بھی بری طرح متاثر ہوا ہے،ووٹروں کی نقل مکانی کی وجہ سے انتخابات کا انعقاد ممکن نہیں ہے۔
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات