سوات، گھریلو تنازع پر چچا اور چچی کے ہاتھوں بھتیجا قتل

جمعہ 5 ستمبر 2025 02:30

سوات (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 ستمبر2025ء)سوات کی تحصیل کبل کے علاقے چور شاہ ڈھیرئی میں گھریلو تنازع کے باعث چچا اور چچی نے ڈنڈوں کے وار سے اپنے بھتیجے کو قتل کردیا۔

(جاری ہے)

ایس ایچ او تھانہ شاہ ڈھیرئی گوہر علی کے مطابق 32 سالہ فضل حق ولد محمد اسحاق پر اس کے چچا اقبال حسین اور چچی (مسما ة ب)نے مبینہ طور پر ڈنڈوں کے وار کیے جس کے نتیجے میں وہ جاں بحق ہوگیا۔لا ش کو فوری طورپر پوسٹ مارٹم کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا ۔ شاہ ڈھیرئی پوپولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے دونوں ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔