سعودی عرب ، لاجسٹک سروسز سیکٹر میں ڈرونز کے استعمال کا کامیاب تجربہ

جمعہ 5 ستمبر 2025 08:30

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 ستمبر2025ء) سعودی عرب میں لاجسٹک سروسز کے شعبے میں ڈرونز کے استعمال کا کامیاب تجربہ کیا گیا ہے، اس موقع پر نائب وزیر ٹرانسپورٹ و لاجسٹک سروسز ڈاکٹر رمیح الرمیح بھی موجود تھے۔سعودی خبررساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق ڈرونز کے ذریعے اشیا کی ترسیل کا تجربہ سول ایوی ایشن اور ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے اشتراک سے کیا گیا۔

(جاری ہے)

نائب وزیر ڈاکٹر الرمیح کا کہنا تھا’ لاجسٹک سروسز کے شعبے کو دور حاضر سے ہم آہنگ کرنے کے لیے جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کا آغاز کیا ہے جس سے اس شعبے میں ڈیجیٹل تبدیلی تیز ترہوگی۔ ایوی ایشن سیفٹی کے نائب نگران برائے آپریشنز و ماحولیاتی تحفظ کپٹن سلیمان المحیمیدی کا کہنا تھا کہ ڈرونز کے ذریعے ترسیل کا تجربات کا آغاز کیا گیا ہے جو اس بات کی دلیل ہے کہ مملکت میں لاجسٹک کے شعبے میں پائیدار ترقی جاری ہے۔