خطے میں تنازعات کے حل میں سعودی عرب قائدانہ کردارادا کر رہا ہے، یورپی پارلیمنٹ

جمعہ 5 ستمبر 2025 08:40

برسلز (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 ستمبر2025ء) یورپی پارلیمنٹ نے سعودی عرب کو بحر احمر اور خلیج عربی میں بحری سکیورٹی کے اہم کردار پر سراہتے ہو ئے کہا ہے کہ سعودی عرب شدت پسندی کے خلاف عالمی سطح پر رہنما ملک ہے۔العربیہ کے مطابق یورپی پارلیمنٹ نے کہاکہ سعودی حکومت نے بار بار زور دیا ہے کہ بین الاقوامی بحری نقل و حمل کے لیے آزادی اور سکیورٹی کو یقینی بنایا جائے۔

اس کے لیے اسٹریٹجک بحری راستوں اور مواصلاتی لائنوں کی حفاظت کو ترجیح دی جائے۔

(جاری ہے)

دنیا کی تقریباً 90 فیصد تجارت ان بحری راستوں سے گزرتی ہے۔ اس لیے سکیورٹی کے چیلنجز عالمی سطح پر اہمیت رکھتے ہیں۔ سعودی عرب جدید ٹیکنالوجی اور وسائل بروئے کار لا کر ان خطرات کا مقابلہ کر رہا ہے۔سعودی عرب بحر احمر کے کنارے واقع ہے جو عالمی سطح پر ایک اہم بحری گذر گاہ ہے۔ اس لیے ملک نے بحری شعبے اور اس کی اسٹریٹجک سکیورٹی پر خصوصی توجہ دی ہے۔ریاض بین الاقوامی اتحاد میں شامل ہے جو تجارتی جہازوں کی حفاظت، آزادانہ بحری نقل و حمل اور عالمی تجارت کے تحفظ کے لیے کام کرتا ہے، تاکہ شرکاء کے مفادات اور بحری سکیورٹی کو یقینی بنایا جا سکے۔