بنگلہ دیش کا افغانستان میں زلزلہ متاثرین کے لئے ہنگامی امداد بھیجنے کا اعلان

جمعہ 5 ستمبر 2025 10:20

ڈھاکہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 ستمبر2025ء) بنگلہ دیش نے افغانستان میں زلزلہ متاثرین کے لئے ہنگامی امداد بھیجنے کا اعلان کیا ہے۔ ڈھاکہ ٹریبیون کی رپورٹ کے مطابق بنگلہ دیش کے چیف ایڈوائزر پروفیسر محمد یونس کی خصوصی ہدایت پر افغانستان کے لیے امدادی سامان بنگلہ دیش کی فضائیہ کی خصوصی پرواز کے ذریعے روانہ کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

بنگلہ دیشی وزارت خارجہ کے مطابق امدادی سامان میں خشک خوراک، بچوں کی خوراک، کمبل، سردیوں کے کپڑے، خیمے، پینے کا پانی اور ضروری ادویات شامل ہیں۔اس اقدام میں چیف ایڈوائزر کے دفتر، وزارت خارجہ، آفات سے نمٹنے اور ریلیف کی وزارت، وزارت صحت، مسلح افواج ڈویژن، بنگلہ دیش گارمنٹس مینوفیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن (BGMEA)، ایسنشل ڈرگز کمپنی لمیٹڈ اور PRAN-RFL گروپ نے تعاون کیا ہے۔