امریکی حکام نے جارجیا میں ہنڈائی موٹر کے پیداواری مرکز پر چھاپے کے دوران 450 غیر قانونی تارکین وطن کو حراست میں لے لیا

جمعہ 5 ستمبر 2025 10:20

سیئول (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 ستمبر2025ء) امریکی حکام نے ریاست جارجیا میں ہنڈائی موٹر کے پیداواری مرکز پر چھاپے کے دوران 450 غیر قانونی تارکین وطن کو حراست میں لے لیا ہے۔ رائٹرز کے مطابق یہ کارروائی امریکی بیورو آف الکحل، ٹوبیکو، فائرآرمز اینڈ ایکسپلوویز (اے ٹی ایف) کی جانب سے جمعہ کو کی گئی۔

(جاری ہے)

ابتدائی میڈیا رپورٹس میں کہا گیا کہ اس پیداواری یونٹ میں کام کرنے والے کچھ جنوبی کوریائی شہریوں کو بھی امریکی امیگریشن حکام نے حراست میں لیا ہے۔

یہ پلانٹ ہنڈائی موٹر اور بیٹری ساز کمپنی ایل جی انرجی سلوشن کا مشترکہ پراجیکٹ ہے۔اے ٹی ایف کے اٹلانٹا دفتر نے اس چھاپے کی اطلاع سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنی ایک پوسٹ میں دی۔ایل جی انرجی سلوشن نے معاملے پر تبصرہ کرنے سے انکار کیا ہے جبکہ ہنڈائی موٹر کے حکام فوری طور پر ردعمل دینے کے لیے دستیاب نہیں تھے۔